Narayan Das Puri

نارائن داس پوری

نارائن داس پوری کے تمام مواد

2 نظم (Nazm)

    تیری یاد

    سحر و شام تجھے یاد کیا کرتے ہیں تیری ہی یاد سے دل شاد کیا کرتے ہیں حق تو یہ ہے کہ شب و روز تیری رحمت سے دل برباد کو آباد کیا کرتے ہیں تجھ کو منظور ہے آسائش خلقت یا رب تیرے بندے ستم ایجاد کیا کرتے ہیں بن کے پنچھی جو گرفتار بلا ہوتے ہیں وہ فقط شکوۂ بیداد کیا کرتے ہیں آگ لگ جائے مبادا ...

    مزید پڑھیے

    جستجو

    حقیقت کا تقاضا ہے ہو دل کو جستجو پہلے حصول مدعا کو چاہئے کچھ آرزو پہلے نگاہیں خود ہی آئیں گی چمن میں بہر نظارہ ترے گلشن کے پھولوں میں مگر ہو رنگ و بو پہلے اگر شیشہ میں صہبا ہے تو مے کش مل ہی جائیں گے مہیا میکدے میں چاہئے جام و سبو پہلے سما جائے گا سرمہ بن کے خلقت کی نگاہوں میں تو ...

    مزید پڑھیے