ماں کہاں رہے گی؟
نامساعد حالات کے باوجود علیم اور سلیم آج اس قابل ہوگئے تھے کہ اب ایک پرسکون اور آرام دہ زندگی گزار سکیں۔ ان کی اس کامیابی کا وسیلہ الله تعالیٰ نے ان کی ماں کو بنایا تھا جس نے انتہائی برے حالات کے باوجود خود تن تنہا محنت کر کے نہ صرف ان کی پرورش کی تھی بلکہ انھیں پڑھایا لکھایا بھی ...