Moinuddin Jinabade

معین الدین جینابڑے

ممتاز مابعد جدید افسانہ نگار اور نقاد،جواہر لعل نہرو یونیورسٹی کے شعبۂ اردو سے وابستہ

معین الدین جینابڑے کے تمام مواد

8 افسانہ (Story)

    چاند

    رات کا وقت تھا۔ چاندنی چھٹکی ہوئی تھی ۔ سرد ہوا کے جھونکے کبھی دروازوں پر دستک دیتے تو کبھی رات کے پہرے داروں کو گُدگُداتے تھے۔ پہرے داروں نے الاؤ روشن کر لیے تھے۔ پورے چاند کی رات تھی اور پوری بستی چاندنی میں لپٹی ہوئی تھی۔ زمین پر ہوا رات کے پہرے داروں کو چھیڑ رہی تھی اور آسمان ...

    مزید پڑھیے

    بھول بھلیاں

    گلی میں کھیل رہے بچوں کے شور اور از خود ورق الٹنے والے البم کی موسیقی نے آپس میں مل کر بابو کھوجی رام پر ایک عجیب کیفیت طاری کر دی تھی۔ ان کی بوڑھی آنکھوں میں یادوں کے جگنو چمک رہے تھے۔ ان جگنوؤں کی جلتی بجھتی روشنی میں وہ ٹھہر ٹھہر کر ،ماضی کے اندھیرے میں ٹٹولتے ہوئے کافی دور تک ...

    مزید پڑھیے

    گیت گھاٹ اور گرجا گھر

    اس نے سب سے سن رکھا تھا کہ وہ بڑی خوبصورت ہے ۔ اس کی خوبصورتی بے مثال ہے۔ پوری بستی میں اُس کے حسن کا جواب نہیں ۔ لیکن وہ سمجھ نہیں پاتی تھی کہ سب کہہ کیا رہے ہیں ۔ وہ سوچتی تھی میں حسین کو کیونکر ہو گئی؟ اور بھی تو لڑکیاں ہیں ۔ ان کے بھی تو سب کچھ ویسا ہی ہے۔ جیسے ...

    مزید پڑھیے

    رِنگ ماسٹر

    اس کے بدن پر لرزہ طاری تھا۔ اس کی کپکپاہٹ اور تھر تھراہٹ کمرے کی فضا میں بھی ارتعاش پیدا کر رہی تھی۔ شاید یہی وجہ تھی کہ جب سے اس پر لرزہ طاری تھا کمرے کی ہوا سائیں سائیں کر رہی تھی۔ اس کی نظر بھی کانپ رہی تھی اور اسی لیے اسے پورا کمرہ لڑکھڑاتا ہوا معلوم ہو رہا تھا۔ اس کے علاوہ ایک ...

    مزید پڑھیے

    نجات

    اُس نے فیصلہ کر لیا کہ وہ اِس گاؤں کو چھوڑ دے گا۔ کسی اور گاؤں کی طرف ہجرت کرے گا تاکہ عمر کے اِن آخری دِنوں میں ہی سہی اُسے اُس سوال کا جواب مل جائے جِس کی تلاش اس کے لیے زندگی سے عبارت ہو کر رہ گئی تھی! اس کے لیے یہ گاؤں پرایا نہیں تھا اور نہ ہی یہاں کے لوگ اب اس کے لیے اجنبی تھے۔ ...

    مزید پڑھیے

تمام