چاند
رات کا وقت تھا۔ چاندنی چھٹکی ہوئی تھی ۔ سرد ہوا کے جھونکے کبھی دروازوں پر دستک دیتے تو کبھی رات کے پہرے داروں کو گُدگُداتے تھے۔ پہرے داروں نے الاؤ روشن کر لیے تھے۔ پورے چاند کی رات تھی اور پوری بستی چاندنی میں لپٹی ہوئی تھی۔ زمین پر ہوا رات کے پہرے داروں کو چھیڑ رہی تھی اور آسمان ...