Mohammad Hashim Khan

محمد ہاشم خان

نئی نسل کے افسانہ نگار اور ناقد

Based in Mumbai, short story writer and critic.

محمد ہاشم خان کی رباعی

    کہانیوں سے پرے

    تصویر کے عقب میں تحریرشدہ عبارت پڑھنے کے بعد میرے اوسان خطاہوگئے ۔ تاریخ پرنظرپڑی تو حواس معطل ہوگئے، گویا پاؤں کے نیچے سے زمین کھسک گئی ہو۔ مجھے کسی بھی حال میں پہنچناتھالیکن میں یہ طے نہیں کرپارہا تھا کہ مجھے جانا چاہئے یا نہیں۔ نئی نئی ملازمت، وسائل کی کمی اور والدہ کی ...

    مزید پڑھیے

    غالب سالا بچ گیا

    سیاہی ٔ شب میں اوپر دوربہت دورآفاق کی پہنائی میں، قوس در قوس ٹمٹماتے ہوئے لرزیدہ تاروں کی زردی مائل مدھم روشنی طوفان میں ہچکولے کھاتی کشتی کے مانند نظرآرہی تھی۔پہلے تو اسےکچھ سمجھ میں نہیں آیا کہ اچانک وہ کس جگہ پر آگیا ہے،کس ساعت زوال میں کب، کیوں اور کس نے اسے اس پاتال ...

    مزید پڑھیے

    جنازہ خوں گشتہ زندگی کا

    رجنی کول کی آنکھ اچانک کھل گئی۔ یوں محسوس کیا کہ ابھی کوئی چھوکرگیا ہے، کسی یخ بستہ لب نے سرگوشی کی ہے۔۔۔ٹھٹھری سی،بے کیف، رُست خیز۔۔۔سانسوں میں تھکن،سینے میں جکڑن اور بدن پر کسی لمس کی حدت دشتِ سکرات میں لے گئی۔۔۔ آہ نیم کش کے ساتھ ایک لمحے کے لئے آنکھیں موند لیں اور پھر آہستہ ...

    مزید پڑھیے

    سروجنی

    ’گیہوں کی بالیاں کچھ زیادہ بڑی ہونےلگی ہیں ، ۔’’ہاں اورپگڈنڈیاں اب سکڑ گئی ہیں۔ دو لوگ ایک ساتھ نہیں چل سکتے‘‘۔ کوئی ایک مانوس سی آواز نے سرگوشی کی ۔ اس نے آس پاس دیکھا ۔ ادھ پکی بالیوں کے لہلانے کی آواز تھی ۔ کچھ دن قبل سرپھری ہوا چلی تھی ، ابروباراں میں زبر اور گھنی فصلیں چت ...

    مزید پڑھیے

    فردوسِ حزیں

    آبشارکی زیریں لہروں کی بازگشت وصال و فراق کے زمزمے سنارہی تھی،دیودار کے پتوں،ڈالیوں اورجڑوں پرجمی ہوئی برف بتدریج پگھل کرزمین میں جذب ہورہی تھی، سردی ہڈیوں میں اتررہی تھی،سویٹر،مفلراوردستانے خودآتش بدن مانگ رہے تھے اوردور بہت دورچنارکے نرم پتوں کو چوم کرآنے والی نیم ...

    مزید پڑھیے

    ہم تو اس جینے کے ہاتھوں۔۔۔

    حیرت کا طلسم فضا پر طاری ہوچکا تھا،ہر کسی کی نگاہ اسٹیج پر مرکوز تھی ۔اسٹیج پر سارے معزز مہمان موجود تھے اور وہ بھی دم بخود تھے،غالباً ان کی بھی سمجھ میں نہیں آرہا تھا کہ چشم زدن میں یہ کیا ہوگیا۔لوگ کاناپھوسی کرنے لگے، میری طرح شاید وہ لوگ بھی یہ جاننے کے لئے بے چین تھے کہ ابھی ...

    مزید پڑھیے