Mohammad Haneef Rame

محمد حنیف رامے

محمد حنیف رامے کے تمام مواد

19 نظم (Nazm)

    شانہ بہ شانہ

    مجھے کچھ نہیں معلوم کیا چاہتی ہو تم مجھ سے میرے پاس ہے کیا جو میں دے سکتا ہوں کسی کو طبل و علم ہے پاس اپنے نہ ملک و مال اور پھر کوئی بہت خاص چیز ہی ہونی چاہیے تمہیں نظر کرنے کو تو کیا نہیں ہے تمہارے پاس پہلے سے حسن ایسا کہ خدا بھی خوش ہو گیا ہوگا تمہیں بنا کر رونق سی لگ جاتی ہے بیٹھ ...

    مزید پڑھیے

    جواز

    پیارے بچو پتا ہے خدا نے تمہیں کیوں بنایا ہے اس لیے کہ تم وجہ بے وجہ مسکراؤ اور الجھنوں اور بکھیڑوں میں پڑے ماں باپ کو مسکرانے پر مجبور کر دو پیارے لڑکو پتا ہے خدا نے تمہیں کیوں بنایا ہے اس لیے کہ تم ہر ہر اس مہم میں بے خطر کود پڑو جو بڑے سر کرنا چاہتے تھے لیکن بزدلی یا خوف کی وجہ ...

    مزید پڑھیے

    گریبان

    میں نے گلاب کے پودے سے پوچھا آج کل تم پر پھول کم اور کانٹے زیادہ آ رہے ہیں کہنے لگا میں تمہارا بے دام غلام ہوں ان دنوں تم دشمنی کے کانٹے بونے میں مصروف ہو تمہیں کانٹوں کی ضرورت ہے جس روز تم دوستی کے سفر پر نکلو گے دیکھنا میں کیسے پھولوں کے انبار لگا دوں گا میں نے فاختہ سے کہا دنیا ...

    مزید پڑھیے

    اسم اعظم

    اکیس سال عمر تھی اس کی بس ابھی اس نے گویا زندگی کو آنکھ بھر کے دیکھا بھی نہ تھا کھیلنے کودنے کے دن تھے کہ زمانے کی ریت کے مطابق چٹ منگنی پٹ بیاہ ہو گیا اور تین سال میں تین بچے بھی پیدا ہو گئے پھر اچانک بیچاری کو وہ بیماری مل گئی جس کے پنجے سے کوئی خوش نصیب ہی چھٹتا ہے مجھے برسوں ...

    مزید پڑھیے

    مشق

    برسوں بعد بر نوک زبان رہتا ہے کوئی شعر پھر ایک دن اس کے جانے پہچانے ہزار مرتبہ دہرائے ہوئے الفاظ کے اندر کھل جاتا ہے معانی کا ایک نیا دروازہ اور رہ جاتے ہیں ہم ہکا بکا جس مفہوم پر سر دھنتے آئے تھے کل تک کتنا سطحی کتنا ادھورا تھا وہ شکر کرتے ہیں کہ نہیں پوچھ لیا کسی نے ہم سے اس شعر ...

    مزید پڑھیے

تمام