Miyan dad Khan Sayyah

میاں داد خاں سیاح

میاں داد خاں سیاح کے تمام مواد

8 غزل (Ghazal)

    جب سے دیکھا ہے بنا گوش قمر میں تنکا

    جب سے دیکھا ہے بنا گوش قمر میں تنکا پھانس کی طرح کھٹکتا ہے جگر میں تنکا نیزہ بازی پہ ہمیں اپنی نہ دھمکا اے ترک ہم سمجھتے ہیں اسے اپنی نظر میں تنکا آتش نالۂ بلبل یہ چمن میں بھڑکی نہ بچا نام کو صیاد کے گھر میں تنکا خار مژگاں کو نظر بھر کے نہ دیکھا میں نے پڑ گیا اڑ کے مرے دیدۂ تر ...

    مزید پڑھیے

    نہیں ملتا دلا ہم کو نشاں تک

    نہیں ملتا دلا ہم کو نشاں تک مکاں ڈھونڈ آئے اس کا لا مکاں تک بنا ہر موئے تن خار مغیلاں ستایا جوش وحشت نے یہاں تک ہماری جان کے پیچھے پڑا ہے دل ناداں کو سمجھائیں کہاں تک رواں شب کو ہوا کیا ناقۂ روح نظر آئی نہ گرد کارواں تک زمیں پہ زلزلہ آیا تو پہنچا مرے نالوں کا غوغا آسماں تک ملے ...

    مزید پڑھیے

    اپنے ہی دم سے ہے چرچا کفر اور اسلام کا

    اپنے ہی دم سے ہے چرچا کفر اور اسلام کا گاہ عابد ہوں خدا کا گہہ پجاری رام کا لوٹتے ہیں جس کو سن سن کر ہزاروں مرغ دل ہو رہا ہے ذکر کس کے گیسوؤں کے دام کا چشم مست یار کا ہم چشم لو پیدا ہوا دیکھنا اب پوست کھینچا جائے گا بادام کا سیر کرتا ہے وہ عالم کی مرا پیک نگاہ لاکھ ہے بے دست و پا ...

    مزید پڑھیے

    ترک ان دنوں جو یار سے گفت و شنید ہے

    ترک ان دنوں جو یار سے گفت و شنید ہے ہم کو محرم اور رقیبوں کو عید ہے شاید ہمارے قول پہ حبل الورید ہے ہم سے خدا قریب ہے کعبہ بعید ہے گزرا مہ صیام نہ کیوں پنجۂ شراب خالی کا چاند یہ نہیں ہے ماہ عید ہے شغل اپنا بادہ خواری ہے اور تاک سلسلہ پیر مغاں بھی ایک ہمارا مرید ہے دل لے چکے ہیں ...

    مزید پڑھیے

    ہے دل کو اس طرح سے مرے یار کی تلاش

    ہے دل کو اس طرح سے مرے یار کی تلاش جس طرح تھی کلیم کو دیدار کی تلاش ہوں رند سر کھلا بھی جو ہووے تو ڈر نہیں زاہد نہیں کہ مجھ کو ہو دستار کی تلاش میں ہوں کہیں پہ آٹھوں پہر ہے اسی کی فکر جاتی نہیں ہے دل سے مرے یار کی تلاش دل ہاتھوں ہاتھ بک گیا بازار عشق میں کرنی پڑی نہ مجھ کو خریدار ...

    مزید پڑھیے

تمام