Master Ramchundra

ماسٹر رام چندر

ماسٹر رام چندر کے تمام مواد

18 مضمون (Articles)

    حال سخاوت کا

    نہایت بزرگ نیکیوں میں سے سخاوت بھی ایک ہے۔ اس جائے ہم معنی سخاوت کے یہ نہیں لیتے کہ کسی شخص کی روپیہ پیسے یا کھانے کپڑے سے مدد کرنا بلکہ ہم یہ کہتے ہیں کہ اگر کوئی شخص کسی اور کو اچھی صلاح بتا دے یا گمراہی سے راہ پر لےآوے یا اسے علم سکھاوے یا کسی اور مصیبت میں سے خلاص کرے تو یہی ...

    مزید پڑھیے

    حال خوردبین کا

    اب میں یہاں سے حال خوردبین کا لکھتا ہوں اور حال اس کا بھی بہت نادرات سے ہے۔ غور سے پڑھو اور قدرت الٰہی کا تماشہ کرو۔ واضح ہو کہ خوردبین ایک ایسا آلہ ہے جس کے ذریعے سے نہایت چھوٹی سی چھوٹی شیٔ بڑی معلوم ہوتی ہیں۔ اس میں چند شیشے لگے ہوتے ہیں اور جس شیٔ کو دیکھنا منظور ہوتا ہے اس کے ...

    مزید پڑھیے

    نصیحت

    چند سطور جو آگے بیان ہوتی ہیں، توقع کرتا ہوں کہ ناظرین اس پرچے کے بغور و تامل ملاحظہ فرمائیں گے۔ ہفتہ گذشتہ میں بندہ کو ایک مہربان کی ملاقات کے واسطے ان کے مکان پر جانے کا اتفاق ہوا۔ وہاں جب وارد ہوا تو معلوم ہوا کہ وہ مکان پر تشریف نہیں رکھتے ہیں۔ میں نے خیال کیا کہ اگر بے ملے ...

    مزید پڑھیے

    چھاپے کی ایجاد کا بیان

    ظاہر ہووے کہ سب صنعتوں سے چھاپا بہت بہتر صنعت ہے اور اس کے فائدے اور منفعتیں بہت ہیں کیونکہ اس کے وسیلے سے بہت نوع کے علوم اور بہتیرے فنون دنیا میں رواج پائے اور لوگوں میں ظاہر اور مشہور ہوئے اور یقین ہے کہ اس کے فائدے بادشاہت کے فائدے کے برابر ہیں۔ جس وقت یہ صنعت ایجاد نہ ہوئی ...

    مزید پڑھیے

    مضمون امید

    ہم دیکھتے ہیں کہ مدار کار خانہ عالم کا امید و توقع کے ساتھ مربوط ہے۔ کوئی شخص دنیا میں ایسا نہیں پایا جاتا کہ جو امید و توقع سے خالی ہو۔ کوئی شخص یہ توقع کرتا ہے کہ مجھے دار عقبیٰ میں یہ یہ نعمتیں اور خوشیاں حاصل ہوں گی اور واسطے کامیابی کے اپنے اوقات کو عبادت حق تعالیٰ میں صرف ...

    مزید پڑھیے

تمام