شاہ دولہ کے چوہے
اس روز حکیم ثنائی کے مطب میں جو پہلا مریض گیا وہ اپنا نام بھول چکا تھا ۔ بار بار نام پوچھنے پر اس نے اپنی جیب سے شناختی کارڈ نکال کرحکیم ثنائی کے سامنے رکھ دیا اورکہا ’’اس کارڈ پرجونام لکھا ہے یہی میرانام ہے‘‘۔حکیم صاحب نے تعجب سے کہا حیرت ہے کہ تم اپنا نام بھی بھول گئے ...