Lala Madhav Ram Jauhar

لالہ مادھو رام جوہر

  • 1810 - 1890

کئی ضرب المثل شعروں کے خالق، مرزا غالب کے ہم عصر

Contemporary of Mirza Ghalib, famous for many of his oft-quoted shers.

لالہ مادھو رام جوہر کے تمام مواد

39 غزل (Ghazal)

    دل کو کوسو جو چاہتا ہے

    دل کو کوسو جو چاہتا ہے میں نے کیا آپ کا لیا ہے کیا ہنستے ہو میرے رونے پر تم دل کا آنا بری بلا ہے جتنا چاہو جلاؤ ہم کو تم بھی کتنے ہو دیکھنا ہے معشوق منائیں تم کو جوہرؔ یہ بھی اک قدرت خدا ہے

    مزید پڑھیے

    حرم میں مدتوں ڈھونڈا شوالوں میں پھرا برسوں

    حرم میں مدتوں ڈھونڈا شوالوں میں پھرا برسوں تلاش یار میں بھٹکا کیا میں بارہا برسوں مہینوں ہاتھ جوڑے کی خوشامد بارہا برسوں انہیں جھگڑوں میں مجھ کو ہو گئے اے بے وفا برسوں معاذ اللہ اس آزردگی کا کیا ٹھکانہ ہے جو پوچھا یار سے کب تک نہ بولو گے کہا برسوں غنیمت جان جو دن زندگی کے عیش ...

    مزید پڑھیے

    اس کا مزاج پوچھو جو ہر وقت پاس ہے

    اس کا مزاج پوچھو جو ہر وقت پاس ہے اس کی بلا سے دل جو ہمارا اداس ہے پوشاک سے بدن کی تجلی ہے آشکار فانوس شمع طور تمہارا لباس ہے دل توڑ کر وہ نشہ میں کہتے ہیں ناز سے کس کام کا رہا ہے یہ ٹوٹا گلاس ہے فرمائیے مزاج مبارک ہے کس طرح کچھ خیر تو ہے کس لیے چہرہ اداس ہے مدت کے بعد آج تو تنہا ...

    مزید پڑھیے

    دل کو سمجھاؤ ذرا عشق میں کیا رکھا ہے

    دل کو سمجھاؤ ذرا عشق میں کیا رکھا ہے کس لیے آپ کو دیوانہ بنا رکھا ہے یہ تو معلوم ہے بیمار میں کیا رکھا ہے تیرے ملنے کی تمنا نے جلا رکھا ہے کون سا بادہ کش ایسا ہے کہ جس کی خاطر جام پہلے ہی سے ساقی نے اٹھا رکھا ہے اپنے ہی حال میں رہنے دے مجھے اے ہم دم تیری باتوں نے مرا دھیان بٹا ...

    مزید پڑھیے

    فریاد کرے کس سے گنہ گار تمہارا

    فریاد کرے کس سے گنہ گار تمہارا اللہ بھی حاکم بھی طرف دار تمہارا کعبہ کی تو کیا اصل ہے اس کوچے سے آگے جنت ہو تو جائے نہ گنہ گار تمہارا درد دل عاشق کی دوا کون کرے گا سنتے ہیں مسیحا بھی ہے بیمار تمہارا جوہرؔ تمہیں نفرت ہے بہت بادہ کشی سے برسات میں دیکھیں گے ہم انکار تمہارا

    مزید پڑھیے

تمام