Lal Chand Falak

لال چند فلک

لال چند فلک کی نظم

    بھارت کے سپوتوں سے خطاب

    بھارت کے اے سپوتو ہمت دکھائے جاؤ دنیا کے دل پہ اپنا سکہ بٹھائے جاؤ مردہ دلی کا جھنڈا پھینکو زمین پر تم زندہ دلی کا ہر سو پرچم اڑائے جاؤ لاؤ نہ بھول کر بھی دل میں خیال پستی خوش حالئ وطن کا بیڑا اٹھائے جاؤ تن من مٹائے جاؤ تم نام قومیت پر راہ وطن میں اپنی جانیں لڑائے جاؤ کم ہمتی کا دل ...

    مزید پڑھیے

    سچے وطن پرست کا گیت

    خوف آفت سے کہاں دل میں ریا آئے گی بات سچی ہے جو وہ لب پہ سدا آئے گی دل سے نکلے گی نہ مر کر بھی وطن کی الفت میری مٹی سے بھی خوشبوئے وفا آئے گی میں اٹھا لوں گا بڑے شوق سے اس کو سر پر خدمت قوم و وطن میں جو بلا آئے گی سامنا صبر و شجاعت سے کروں گا میں بھی کھنچ کے مجھ تک جو کبھی تیغ جفا آئے ...

    مزید پڑھیے