کومل جوئیہ کے تمام مواد

5 غزل (Ghazal)

    میں جس ارادے سے جا رہی ہوں اسی ارادے سے لڑ پڑوں گی

    میں جس ارادے سے جا رہی ہوں اسی ارادے سے لڑ پڑوں گی مرے سپاہی کو کچھ ہوا تو میں شاہزادے سے لڑ پڑوں گی یہ کھیل شاہوں کے مرتبے کا ہدف بنیں گے ہمارے مہرے میں بے بسی میں شکست کھائے ہوئے پیادے سے لڑ پڑوں گی میں اپنی بستی کی کچی گلیوں سے عشق کرتی ہوں یاد رکھنا اگر جو اچھا برا کہے گا امیر ...

    مزید پڑھیے

    زرد چہرہ ہے مرا زرد بھی ایسا ویسا

    زرد چہرہ ہے مرا زرد بھی ایسا ویسا ہجر کا درد ہے اور درد بھی ایسا ویسا ایسی ٹھنڈک کہ جمی برف ہر اک خواہش پر سرد لہجہ تھا کوئی سرد بھی ایسا ویسا اب اسے فرصت احوال میسر ہی نہیں وہ جو ہمدرد تھا ہمدرد بھی ایسا ویسا یعنی اس دھول کے چھٹنے پہ بھی الزام جنوں کوئی طوفاں ہے پس گرد بھی ایسا ...

    مزید پڑھیے

    اے رسم بغاوت کے گرفتار سپاہی

    اے رسم بغاوت کے گرفتار سپاہی لکھی تھی ترے بخت میں یہ ہار سپاہی اس تاج کے اور تخت کے دشمن ہیں ہزاروں معمور حفاظت پہ ہیں دو چار سپاہی اک طشت میں رکھی ہوئی فرمان روائی اک طشت میں ہیں درہم و دینار سپاہی ملکہ ہوں محل کی میں مرا حکم محبت اوقات کہاں تیری کہ انکار سپاہی کچھ وقت کی ...

    مزید پڑھیے

    نصف سے دیکھ ذرا کم نہ زیادہ آدھا

    نصف سے دیکھ ذرا کم نہ زیادہ آدھا بانٹ لیتے ہیں محبت تجھے آدھا آدھا مہرباں عشق مجھے کاٹ دیا جائے گا ہونے والا ہے مرا دست کشادہ آدھا چوک میں دیکھنے والے تھے تماشہ اس کا جس کو غربت میں میسر تھا لبادہ آدھا میرے بے حس میں تجھے ملنے نہیں آؤں گی آج تقسیم ہوا میرا ارادہ آدھا کوزہ گر ...

    مزید پڑھیے

    دعائیں مانگنے سے پیشتر مت بھول ملکہ

    دعائیں مانگنے سے پیشتر مت بھول ملکہ کہ تخت و تاج تو بس پاؤں کی ہیں دھول ملکہ نکل کے تو محل سے روز پرسا دے سکے گی یہ قتل عام تو ہے روز کا معمول ملکہ انہیں تاوان میں آنکھیں ادا کرنی پڑی ہیں یہاں جو خواب بننے میں ہوئے مشغول ملکہ اسے سیراب ہونا ہے عطا کی بارشوں سے کہ دل کی خاک پر ...

    مزید پڑھیے