Khurram Baqa

خرم بقا

نئی نسل کے معروف پاکستانی افسانہ نگار، اپنی طنزیہ اور مزاحیہ تحریروں کے لیے بھی معروف۔

خرم بقا کی رباعی

    پگڈنڈی

    سنتے ہو جون کی دوپہر میں ہر طرف ہو کا عالم تھا۔ ایسے میں ایک ہلکی، نرم و نازک پگڈنڈی نے نسبتاً بڑی،موٹی مگر مضبوط پگڈنڈی کو ہلایا ہمار لاڈلا سڑک بنے کا چاہت ہے ای کا بکت ہے؟ اْو موا کہت ہے کی اْو سہر جاکر بڑی سڑک بنے کا چاہت ہے نازک پگڈنڈی بولی۔ اری توسمجھایا کاہے ناہی اْس بْڑبک ...

    مزید پڑھیے

    خدا کا جنم

    31 اگست، آج خدا کی برسی ہے۔ آج سے ٹھیک پچیس سال پہلے میں نے خدا کو مار دیا تھا اور ہر سال خدا کی برسی بڑی دھوم دھام سے مناتا ہوں۔ کسی کو معلوم نہیں کہ یہ برسی کس کی ہے؟ کوئی نہیں جاتنا، معلوم صرف مجھے ہے کہ خدا کو میں نے مارا تھا۔ چھ سال کی عمر میں ایک دفعہ مجھے گلی کے ایک کونے سے ...

    مزید پڑھیے

    کلیشے

    تم کون ہو؟ اندھیری رات میں فٹ پاتھ پر ایک ضعیف مگر بدہیت آدمی سے اس کے ساتھ ہی لیٹے دوسرے شخص نے پوچھا۔ سڑک کنارے آتی، جاتی گاڑیوں کی روشنی میں وہ بہت دیر سے اس بوڑھے کو دیکھ رہا تھا۔ بوڑھے کی سرخ آنکھوں میں ذہانت کی چمک تھی مگر چہرے سے وحشت ٹپکنے کا احساس بھی ہوتا تھا۔ سفید اور ...

    مزید پڑھیے

    اللہ میاں کے نام

    اللہ میاں۔۔۔۔ میں رجو، بشیر کی بیوہ۔ پتہ ہے محلے کا مولوی آج جمعے میں کہہ رہا تھا کہ آپ شہ رگ سے زیادہ قریب ہیں، آپ سب کچھ دیکھ سکتے ہیں اور آپ ہر چیز پر قادر بھی ہیں۔ اللہ میاں کیا یہ سچ ہے؟ اس مولوی کی بات کا تو مجھے کوئی اعتبار نہیں۔ فضل بھائی کی لڑکی تو اس کی وجہ سے مر گئی اور وہ ...

    مزید پڑھیے