Khalid Iqbal Taib

خالد اقبال تائب

خالد اقبال تائب کے تمام مواد

3 غزل (Ghazal)

    ختم کب ہوگا سفر مرنے کے بعد

    ختم کب ہوگا سفر مرنے کے بعد اور ہوگا تیز تر مرنے کے بعد وہ سمجھنا بھی سمجھنا کیا ہوا لوگ سمجھیں گے مگر مرنے کے بعد لاکھ دنیا میں ہو کوئی لکھ پتی سب کا حاصل ہے صفر مرنے کے بعد ایک ہی میدان میں لیٹے ہیں سب کیا گدا کیا تاجور مرنے کے بعد کس قدر بے چارگی میں ہیں پڑے کیسے کیسے چارہ گر ...

    مزید پڑھیے

    خاک تھے غنچہ لب اور خواب تھی لہجے کی کھنک

    خاک تھے غنچہ لب اور خواب تھی لہجے کی کھنک جھڑ گیا قبر میں جب حسن سراپا کا نمک وہ جن آنکھوں میں تھی برسات کے منظر کی جھلک اب ان آنکھوں میں سفیدی نہ سیاہی نہ دھنک وہ صراحی سی جو گردن کی ہے ٹوٹی پھوٹی وہ کمر ہی نہ رہی جس میں کہ پیدا ہو لچک قبر کی خاک ہی غازہ ہے وہی زینت ہے واں نہ ...

    مزید پڑھیے

    پوچھتے ہیں یہ شاعری کیا ہے

    پوچھتے ہیں یہ شاعری کیا ہے ہائے ایسی بھی سادگی کیا ہے کیا کسی باغباں سے یہ پوچھا پھول کیا شے ہے یہ کلی کیا ہے یہ صبا کس بلا کا نام ہے اور یہ ردا گل پہ شبنمی کیا ہے فصل گل سے کبھی کیا دریافت چار سو یہ ہری ہری کیا ہے پوچھ لیتے کبھی دھنک سے کہ یہ سات رنگوں کی ساحری کیا ہے

    مزید پڑھیے