Kewal Krishan Rishi

کیول کرشن رشیؔ

کیول کرشن رشیؔ کے تمام مواد

5 غزل (Ghazal)

    مختصر سی وہ ملاقات بہت اچھی تھی

    مختصر سی وہ ملاقات بہت اچھی تھی چند لفظوں میں ڈھلی بات بہت اچھی تھی لمحہ لمحہ کسی امید پہ جب گزرا تھا دن بہت خوب تھا وہ رات بہت اچھی تھی بے قراری ہی میں جب دل کو قرار آتا تھا ہائے وہ شدت جذبات بہت اچھی تھی حسن کے رنگ تھے ہر پہلو نمایاں جس میں اپنی تصویر خیالات بہت اچھی ...

    مزید پڑھیے

    فقط جذبات کو ہلچل نہ دینا

    فقط جذبات کو ہلچل نہ دینا خوشی دینا تو پل دو پل نہ دینا ہمارا آج ہی اجلا بنا دو چلو ہم کو سنہرا کل نہ دینا بزرگوں کی یہ تصویریں ہیں بچو سیاہی ان پہ کوئی مل نہ دینا یوں ہی بہتا رہوں کل کل ہمیشہ میں جھرنا ہوں مجھے جل تھل نہ دینا اسے سونا پڑے گا پتھروں پر مرے احساس کو مخمل نہ ...

    مزید پڑھیے

    مانگے بغیر مجھ کو اپنی کتاب دینا

    مانگے بغیر مجھ کو اپنی کتاب دینا اس میں چھپا کے میرے خط کا جواب دینا دیکھا اسے تو منہ سے بے ساختہ یہ نکلا دینا جسے بھی یا رب ایسا شباب دینا مجھ میں سما نہ جائے اس زندگی کی تلخی ساقی شراب دینا ساقی شراب دینا گزرے ہیں زندگی میں ایسے بھی دن رشیؔ پر خود ہی سوال کرنا خود ہی جواب ...

    مزید پڑھیے

    اور نہ کھٹکا کر بابا

    اور نہ کھٹکا کر بابا اپنے آپ سے ڈر بابا چھوڑ چلا جب گھر بابا دیکھ نہ اب مڑ کر بابا سب کچھ تیرے اندر ہے کچھ بھی نہیں باہر بابا گھوم نہ یوں کشکول لیے صبر سے جھولی بھر بابا یہ جینا کیا جینا ہے جینا ہے تو مر بابا ٹھان لیا سو ٹھان لیا اب کیا اگر مگر بابا بات رشیؔ کی مان بھی لے شام ...

    مزید پڑھیے

    جو کہہ رہے تھے میرے ساتھ ساتھ آئیں گے

    جو کہہ رہے تھے میرے ساتھ ساتھ آئیں گے مجھے خبر تھی وہی ساتھ چھوڑ جائیں گے جو گھر بناؤ تو اک پیڑ بھی لگا لینا پرندے سارے محلے میں چہچہائیں گے زمیں بھی پاؤں نہیں رکھنے دیتی اب ہم کو ہمیں یہ ضد تھی نیا آسماں بنائیں گے خدا کے واسطے ان کو نصیحتیں نہ کرو یہ نیک بچے برے کام سیکھ جائیں ...

    مزید پڑھیے