Kaif Bhopali

کیف بھوپالی

ممتاز مقبول شاعر اور فلم نغمہ نگار۔ فلم’پاکیزہ‘ کے گیتوں کے لئے مشہور

Popular poet and lyricist famous for his lyrics in film Paakeeza.

کیف بھوپالی کے تمام مواد

29 غزل (Ghazal)

    دوستو اب تم نہ دیکھو گے یہ دن

    دوستو اب تم نہ دیکھو گے یہ دن ختم ہیں ہم پر ستم آرائیاں چن لیا اک ایک کانٹا راہ کا ہو مبارک یہ برہنہ پائیاں کو بہ کو میرے جنوں کی عظمتیں اس کی محفل میں مری رسوائیاں عظمت سقراط و عیسیٰ کی قسم دار کے سائے میں ہیں دارائیاں چارہ گر مرہم بھرے گا تو کہاں روح تک ہیں زخم کی ...

    مزید پڑھیے

    اس طرح محبت میں دل پہ حکمرانی ہے

    اس طرح محبت میں دل پہ حکمرانی ہے دل نہیں مرا گویا ان کی راجدھانی ہے گھاس کے گھروندے سے زور آزمائی کیا آندھیاں بھی پگلی ہیں برق بھی دوانی ہے شاید ان کے دامن نے پونچھ دیں مری آنکھیں آج میرے اشکوں کا رنگ زعفرانی ہے پوچھتے ہو کیا بابا کیا ہوا دل زندہ وہ مرا دل زندہ آج آنجہانی ...

    مزید پڑھیے

    صرف اتنے جرم پر ہنگامہ ہوتا جائے ہے

    صرف اتنے جرم پر ہنگامہ ہوتا جائے ہے تیرا دیوانہ تری گلیوں میں دیکھا جائے ہے آپ کس کس کو بھلا سولی چڑھاتے جائیں گے اب تو سارا شہر ہی منصور بنتا جائے ہے دلبروں کے بھیس میں پھرتے ہیں چوروں کے گروہ جاگتے رہیو کہ ان راتوں میں لوٹا جائے ہے تیرا مے خانہ ہے یا خیرات خانہ ساقیا اس طرح ...

    مزید پڑھیے

    تم سے نہ مل کے خوش ہیں وہ دعویٰ کدھر گیا

    تم سے نہ مل کے خوش ہیں وہ دعویٰ کدھر گیا دو روز میں گلاب سا چہرہ اتر گیا جان بہار تم نے وہ کانٹے چبھوئے ہیں میں ہر گل شگفتہ کو چھونے سے ڈر گیا اس دل کے ٹوٹنے کا مجھے کوئی غم نہیں اچھا ہوا کہ پاپ کٹا درد سر گیا میں بھی سمجھ رہا ہوں کہ تم تم نہیں رہے تم بھی یہ سوچ لو کہ مرا کیفؔ مر ...

    مزید پڑھیے

    یہ داڑھیاں یہ تلک دھاریاں نہیں چلتیں

    یہ داڑھیاں یہ تلک دھاریاں نہیں چلتیں ہمارے عہد میں مکاریاں نہیں چلتیں قبیلے والوں کے دل جوڑئیے مرے سردار سروں کو کاٹ کے سرداریاں نہیں چلتیں برا نہ مان اگر یار کچھ برا کہہ دے دلوں کے کھیل میں خودداریاں نہیں چلتیں چھلک چھلک پڑیں آنکھوں کی گاگریں اکثر سنبھل سنبھل کے یہ ...

    مزید پڑھیے

تمام