Junaid Akhtar

جنید اختر

جنید اختر کے تمام مواد

13 غزل (Ghazal)

    میری محفل میں اگر چاند ستارے ہوتے

    میری محفل میں اگر چاند ستارے ہوتے وہ بھی قربان مری جان تمہارے ہوتے مجھ کو صحراؤں سے جانے کی اجازت ہوتی پھر یہ دریا نہ سمندر نہ کنارے ہوتے وہ تو بس جھوٹی تسلی کو کہا تھا تم سے ہم تو اپنے بھی نہیں، خاک تمہارے ہوتے ان کے پیچھے بھی کوئی غم کا سمندر ہوگا ورنہ آنسو نہ کبھی آنکھ میں ...

    مزید پڑھیے

    سارے تو نہیں جان بچانے میں لگے ہیں

    سارے تو نہیں جان بچانے میں لگے ہیں کچھ گھاؤ ہمیں زخم لگانے میں لگے ہیں ہے سب کو خبر شاہ کے چہرے پہ ہے کالک آئینے مگر سارے چھپانے میں لگے ہیں بیچ آئے اسے اس کے نگہبان کبھی کا ہم لوگ مگر گھر کو سجانے میں لگے ہیں بیٹھا ہی نہیں جاتا پرندوں میں بھی اب تو بے پر کی یہاں یہ بھی اڑانے میں ...

    مزید پڑھیے

    ہم نے تو بین میں نوحے میں اداکاری کی

    ہم نے تو بین میں نوحے میں صداکاری کی آج دفنا دی ہے میت بھی روا داری کی ہم سے بد تر کوئی فن کار جہاں میں ہوگا ہم ادا کاریاں کرتے ہیں اداکاری کی ہم نے غیرت کا بغاوت کا الاپا دیپک تان اونچی ہے مگر آج بھی درباری کی ہم کو سائے سے بھی شاہوں کے بچا کر رکھنا ہم پہ آ جائے نہ تہمت بھی طرف ...

    مزید پڑھیے

    وہ لوگ تو آنکھوں سے بھی دیکھا نہیں کرتے

    وہ لوگ تو آنکھوں سے بھی دیکھا نہیں کرتے جو دل کے دریچوں کو کبھی وا نہیں کرتے ایسی ہی کشاکش میں الٹ جاتی ہے دنیا سنبھلے نہ اگر دل تو سنبھالا نہیں کرتے رکھتے ہیں محبت کو تغافل میں چھپا کر پروا ہی تو کرتے ہیں جو پروا نہیں کرتے ہوگا کوئی ہم جیسا کہاں ہجر گزیدہ ماتم بھی تو تنہائی کا ...

    مزید پڑھیے

    راہ طلب میں دام و درم چھوڑ جائیں گے

    راہ طلب میں دام و درم چھوڑ جائیں گے لکھ لو ہمارے شعر بڑے کام آئیں گے جھوٹا ہے جھوٹ بات یہ بولے گا آئینہ آؤ ہمارے سامنے ہم سچ بتائیں گے تنہا جو اپنا بوجھ اٹھائے ہوئے ہیں خود مر جائیں ہم تو چار یہ مل کر اٹھائیں گے تھوڑی سی بے خودی ہو تو ہم اٹھ کے چل پڑیں ہوش و حواس میں تو قدم ...

    مزید پڑھیے

تمام