Jilani Bano

جیلانی بانو

نامور خاتون فکشن رائیٹر اور مترجم ۔ مشہور ناول’ایوان غزل‘ کی مصنفہ اور پدم شری۔

Prominent fiction writer and translator, author of famous novel 'Aiwaan-e-Ghazal'. Also a Pdamashree awardee.

جیلانی بانو کی رباعی

    اسکوٹر والا

    اکیلے گھر میں ہر طرف عابد کوپراسرار سرگوشیاں سنائی دیتیں۔ منے کو کاندھے سے لگائے ٹہلتے میں جانے کیا سوچاکرتی تھی۔ کبھی اس کا جی چاہتا کہ وہ سامنے دیوار پر بیٹھی ہوئی چڑیا بن جائے اور دیکھے کہ دوسرے گھر میں وائلن پر کون گیت گارہا ہے۔ کبھی اسے خیال آتا کہ وہ منے کی طرح ایک سال کی ...

    مزید پڑھیے

    پتھر کا شہزادہ

    آئیے۔۔۔ آئیے میڈم جی۔۔۔ چھوٹے بابا! آپ نے پورے شہر کی سیر کر لی! مگر اس میوزیم کو دیکھے بغیر کینڈا واپس مت جائیے۔ شام ہو گئی ہے؟ اجی میڈم! شام تو روز ہی ہوا کرتی ہے۔ روز مشرق بڑی بھاگ دوڑ کر کے سورج کو دنیا کی طرف گھسیٹ کر لاتا ہے۔ اور روز مغرب اسے اندھیرے میں ڈبو دیتا ہے۔ ...

    مزید پڑھیے

    موم کی مریم

    آج بھی اندھیرے میں لیٹا میں خیالی ہیولوں سے کھیل رہا تھا۔ اور جب بھی اندھیرا چھا جاتا ہے۔ تم نہ جانے کہاں سے نکل آتی ہو۔ جیسے تم نے تاریکی کی کھوکھ سے ہی جنم لیا ہو۔ اور مجبورا مجھے جلے ہوئے سگریٹ کی راکھ کی طرح تمہیں بھی زمین پر جھٹک دینا پڑتا ہے۔ میں نے کبھی تمہارے سامنے ہاتھ ...

    مزید پڑھیے

    بات پھولوں کی

    ’’دیا سلائی جب چراغ روشن کر دیتی ہے تو اسے پھینک دیتے ہیں۔‘‘ ’’پھول محل‘‘ کی گدی پر بیٹھے سوگندھی لال مجھے اپنے تجربے کی باتیں سکھاتے رہتے ہیں۔ ’’اپنی باتوں میں پھولوں کے ہاروں میں اتنے چٹکلے لطیفے ٹانکتے جاؤ کہ سا لا گاہک اس میں الجھتا ہی چلا جائے۔ اور پھر ہار کے منھ ...

    مزید پڑھیے

    جوائے

    جوائے مقناطیس کا ایسا ٹکڑا تھا جس پر گھر کے بکھرے ہوئے سب ذرّے چمٹ جاتے تھے۔ ’’بھوں۔۔۔ بھوں۔۔۔ بھوں۔“ اس گھر میں صبح پر یقین جوائے کی آواز سے آتا ہے۔ میرا گھر جہاں سب ایک دوسرے سے منہ پھیر کر جی رہے تھے، ایک دوسرے کا جی جلا کر اپنا جی خوش کرتے تھے، باہر ملنے والی ساری ...

    مزید پڑھیے

    اپنے مرنے کا دکھ

    یار صادق! بڑے افسوس کے ساتھ تمہیں اطلاع دی جاتی ہے کہ تمہارا انتقال پرملال ہوچکا ہے۔۔۔ فون پر صادق کادوست منیر کہہ رہا تھا۔ ’’کیا۔۔۔؟ تم کیا کہہ رہے ہو منیر۔۔۔‘‘ صادق جھنجھلاگیا۔ یہ شخص ہمیشہ یوں ہی فون پر مذاق کرتا ہے۔ ’’یہ کہہ رہا ہوں کہ تمہارے گھر سے ٹیلی گرام آیا ہے۔ ...

    مزید پڑھیے
صفحہ 2 سے 2