Jatinder Parwaaz

جتندر پرواز

جتندر پرواز کے تمام مواد

5 غزل (Ghazal)

    گم سم تنہا بیٹھا ہوگا

    گم سم تنہا بیٹھا ہوگا سگریٹ کے کش بھرتا ہوگا اس نے کھڑکی کھولی ہوگی اور گلی میں دیکھا ہوگا زور سے میرا دل دھڑکا ہے اس نے مجھ کو سوچا ہوگا میں تو ہنسنا بھول گیا ہوں وہ بھی شاید روتا ہوگا ٹھنڈی رات میں آگ جلا کر میرا رستہ تکتا ہوگا

    مزید پڑھیے

    سکھ دکھ میں گرم و سرد میں سیلاب میں بھی ہیں

    سکھ دکھ میں گرم و سرد میں سیلاب میں بھی ہیں یادیں تمہاری موسم شاداب میں بھی ہیں ہونے لگی شکست جو ہر موڑ پر مجھے دشمن پتہ چلا مرے احباب میں بھی ہیں دامن کو پاک رکھنے کے حق میں تھا میں مگر وو کہہ رہی تھی داغ تو مہتاب میں بھی ہیں دلی سخن وروں کا ہے مرکز مگر میاں اردو کے کچھ چراغ تو ...

    مزید پڑھیے

    وہ نظروں سے میری نظر کاٹتا ہے

    وہ نظروں سے میری نظر کاٹتا ہے محبت کا پہلا اثر کاٹتا ہے مجھے گھر میں بھی چین پڑتا نہیں تھا سفر میں ہوں اب تو سفر کاٹتا ہے یے ماں کی دعائیں حفاظت کریں گی یے تعویذ سب کی نظر کاٹتا ہے تمہاری جفا پر میں غزلیں کہوں گا صنع ہے ہنر کو ہنر کاٹتا ہے یے فرقہ پرستی یے نفرت کی آندھی پڑوسی ...

    مزید پڑھیے

    یوں ہی اداس ہے دل بے قرار تھوڑی ہے

    یوں ہی اداس ہے دل بے قرار تھوڑی ہے مجھے کسی کا کوئی انتظار تھوڑی ہے نظر ملا کے بھی تم سے گلہ کروں کیسے تمہارے دل پے مرا اختیار تھوڑی ہے مجھے بھی نیند نہ آئے اسے بھی چین نہ ہو ہمارے بیچ بھلا اتنا پیار تھوڑی ہے خزاں ہی ڈھونڈھتی رہتی ہے در بہ در مجھ کو مری تلاش میں پاگل بہار تھوڑی ...

    مزید پڑھیے

    سہما سہما ہر اک چہرہ منظر منظر خون میں تر

    سہما سہما ہر اک چہرہ منظر منظر خون میں تر شہر سے جنگل ہی اچھا ہے چل چڑیا تو اپنے گھر تم تو خط میں لکھ دیتی ہو گھر میں جی گھبراتا ہے تم کیا جانو کیا ہوتا ہے حال ہمارا سرحد پر بے موسم ہی چھا جاتے ہیں بادل تیری یادوں کے بے موسم ہی ہو جاتی ہے بارش دل کی دھرتی پر آ بھی جا اب آنے والے ...

    مزید پڑھیے