Jaleel Manikpuri

جلیل مانک پوری

مقبول ترین مابعد کلاسیکی شاعروں میں نمایاں۔ امیر مینائی کے شاگرد۔ داغ دہلوی کے بعد حیدرآباد کے ملک الشعراء

One of the most popular post-classical poets and disciple of Ameer Minai and succeeded Dagh as court poet of Hyderabad.

جلیل مانک پوری کے تمام مواد

50 غزل (Ghazal)

    ہم تو قصوروار ہوئے آنکھ ڈال کے

    ہم تو قصوروار ہوئے آنکھ ڈال کے پوچھو کہ نکلے کیوں تھے وہ جوبن نکال کے آنکھوں سے خواب کا ہو گزر کیا مجال ہے پہرے بٹھا دیے ہیں کسی کے خیال کے دل میں وہ بھیڑ ہے کہ ذرا بھی نہیں جگہ آپ آئیے مگر کوئی ارماں نکال کے صد شکر وصف قد پہ وہ اتنا تو پھول اٹھے مضموں بلند ہیں مرے عالی خیال ...

    مزید پڑھیے

    ضبط نالہ سے آج کام لیا

    ضبط نالہ سے آج کام لیا گرتی بجلی کو میں نے تھام لیا پائے ساقی پہ توبہ لوٹ گئی ہاتھ میں اس ادا سے جام لیا پھول کا جام جب گرا کوئی ہم نے پلکوں سے بڑھ کے تھام لیا آفریں تجھ کو حسرت دیدار چشم تر سے زباں کا کام لیا دل جگر نذر کر دیے مے کے دے کے دو شیشے ایک جام لیا الٹی اک ہاتھ سے نقاب ...

    مزید پڑھیے

    عجیب حسن ہے ان سرخ سرخ گالوں میں

    عجیب حسن ہے ان سرخ سرخ گالوں میں مئے دوآتشہ بھر دی ہے دو پیالوں میں سنیں جو آپ تو سونا حرام ہو جائے تمام رات گزرتی ہے جن خیالوں میں امید و یاس نے جھگڑے میں ڈال رکھا ہے نہ جینے والوں میں ہم ہیں نہ مرنے والوں میں چمن میں گل بھی حنا بھی مگر نصیب کی بات کوئی تو سر چڑھے کوئی ہو ...

    مزید پڑھیے

    عشق اب میری جان ہے گویا

    عشق اب میری جان ہے گویا جان اب میہمان ہے گویا جس کو دیکھو وہی ہے گرم تلاش کہیں اس کا نشان ہے گویا ہے قیامت اٹھان ظالم کی وہ ابھی سے جوان ہے گویا مانگے جائیں گے تجھ کو ہم تجھ سے منہ میں جب تک زبان ہے گویا جی بہلنے کو لوگ سنتے ہیں درد دل داستان ہے گویا دل میں کیسے وہ بے تکلف ...

    مزید پڑھیے

    یہ کہنا اس سے اے قاصد جو محو خود پرستی ہے

    یہ کہنا اس سے اے قاصد جو محو خود پرستی ہے کہ تیرے دیکھنے کو آنکھ مدت سے ترستی ہے بنے ہیں جب سے وہ ساقی مزے کی مے پرستی ہے ادھر مے ہے پیالوں میں ادھر آنکھوں میں مستی ہے تری آنکھوں کے صدقے ایک دنیا ان میں بستی ہے فسوں ہے سحر ہے اعجاز ہے شوخی ہے مستی ہے تباہی دل میں رہتی ہے خرابی دل ...

    مزید پڑھیے

تمام