Izhaar Malihabadi

اظہار ملیح آبادی

اظہار ملیح آبادی کے تمام مواد

8 نظم (Nazm)

    اے عروس بمبئی

    اے عروس بمبئی صد حیف پیروں کا شکار قافلے پیروں کے بیٹھے ہیں قطار اندر قطار ہر گلی کی موڑ پر اک پیر ہے بیٹھا ہوا پوچھتا ہے جس سے ہر اک زندگی کا راستہ مسجدوں میں بت کدوں میں اور مے خانوں میں پیر کوہ میں گلزار میں بستی میں ویرانوں میں پیر جس طرف نظریں اٹھیں پیروں کا اک سیلاب ...

    مزید پڑھیے

    طوائف

    اجنبی ڈال نہ یوں مجھ پر حقارت کی نظر میں تری چاہنے والی ہوں ذرا دیر ٹھہر شوق نظارہ اگر ہے تو ہر اک رہ سے گزر آ تجھے اپنی نگاہوں سے پلا دوں ساغر چند سکوں پہ ہوا کرتا ہے ہر شب کو نثار میرے سینے کا گداز اور جوانی کی بہار جتنا ناپاک ہے تن اتنا مرا من تو نہیں کیوں ٹھٹھکتا ہے جھجکتا ہے ...

    مزید پڑھیے

    برسات کا موسم

    اے حور جناں جان چمن روح نظارہ اے پیکر انوار و دل آویز دل آرا وہ یاد ہے دزدیدہ نگاہوں کا اشارہ قرباں تیری آنکھوں پہ سمرقند و بخارا کٹتا نہیں پردیس میں برسات کا موسم اے نازش کونین ستم کیش و ستم گار اے خون رگ ابر رواں جان چمن زار اے ساز محبت کی مچلتی ہوئی جھنکار میرا کوئی ساتھی ہے ...

    مزید پڑھیے

    دلی میں ہیں

    آہ کیا کیا آج کل رنگینیاں دہلی میں ہیں راستوں پر چلتی پھرتی بجلیاں دہلی میں ہیں خلد کی حوریں بھی شرماتی ہیں جن کے حسن سے آج کل ان مہ وشوں کے کارواں دہلی میں ہیں ہلکے پھلکے آنچلوں میں نوجوانی کا ابھار رقص کرتے گنگناتے گلستاں دہلی میں ہیں آدمی کیا ہیں فرشتے بھی جنہیں سجدہ ...

    مزید پڑھیے

    نعرۂ اردو

    میرے ہر لفظ میں ہے کوثر و گنگا کا لہو ادب و فن ہی ہیں بکھرے ہوئے میرے گیسو چمن شرق میں رقصندہ ہیں میری خوشبو دولت علم سے آباد ہے میرا پہلو خون دل سے در شہوار کئے ہیں پیدا میں نے ہر عہد میں فن کار کیے ہیں پیدا میری زلفوں کو ولیؔ نے بھی سنوارا تھا کبھی مجھ کو حالیؔ نے محبت سے پکارا ...

    مزید پڑھیے

تمام