عشرت ناہید کی رباعی

    سہیلی

    وہ پچھلے پانچ دن سے بہت پریشان تھی وہ کیا بستی کے سب ہی لوگ پریشان تھے ۔ پچھلے سال کی طرح اس بار بھی بارش منہ دھونے کی حد تک کا پانی دے گئی تھی جس کی وجہ سے میونسپلٹی والے بہت کم وقت کے لیے پانی کی سپلائی کرتے تھے اور وہ جس وقت پانی دیتے تھے بجلی بند کر دیتے تھے تاکہ لوگ پانی کی موٹر ...

    مزید پڑھیے

    گلچیں

    آسیہ جسے میں نے اپنے گھر میں کام کے لیے رکھا تھا ایک دم دبلی پتلی سی عورت تھی۔ سن یہی کوئی پچا س کے قریب ، مدقوق سا بدن رنگت گوری مگر پھیکی سی۔ نقوش اچھے تھے مگر گال اندر کو دھنسے ہوئے اور آنکھوں کے گرد کے گہرے سیاہ حلقوں نے سب کچھ بد نما سا کر دیا تھا۔ آنکھیں جو کہ آئینہ ہیں، ساری ...

    مزید پڑھیے

    منزل بے نشاں

    آج شام سے ہی کالی گھٹائیں گھر آئی تھیں اور رات ہوتے ہوتے مزید گہری ہو تی گئیں تھیں پھر بجلی بھی چمکنے لگی تھی اور بادل شاید پہلے برسنے کے لیے ایک دوسرے سے ٹکرانے لگے تھے ان کے اس زورآور ٹکراؤ سے جو آواز ہوتی وہ اتنی شدید گھڑگھڑاہٹ پیدا کر رہی تھی کہ کمزور دل انسان کی تو حرکت قلب ...

    مزید پڑھیے

    کسک

    ثناکی زندگی خانہ بدوشوں کی طرح تھی کیونکہ اس کے شوہر عامر کی ملازمت ہی ایسی کمپنی میں تھی کہ تبادلہ مستقل ہوتا رہتاتھا وہ کسی شہر میں تین سال سے زائد نہیں رہی تھی ۔یونہی شہر شہر گھومتے ہوئے وہ اس خوبصور ت نگر میں آگئی تھی جو اپنی تہذیب کے لیے پہچانا جاتا تھا، جہاں قدم قدم پر ...

    مزید پڑھیے

    مہذب درندہ

    ۱۸ جنوری کو کرئیر گائیڈنس کی بھوپال میں ٹریننگ تھی اور رینا کو اپنے کالج کی طرف سے اس میں شریک ہونا تھا پروگرام کا آغاز دس بجے تھا اور ٹرین سے اتر کر کولار پہنچنے میں بارہ بج چکے تھے رکشا سے اترکر تیز تیز قدموں سے وہ گیٹ سے اندر داخل ہوئی چاروں طرف سناٹا تھا باہر صرف دو لڑکے ایک ...

    مزید پڑھیے

    سنگ تراش

    وہ ایک ماہر سنگ تراش تھاا ور اپنی صناعانہ صفتوں سے معمور انگلیوں سے جب بھی کوئی بت تراشتا تو ایسا لگتا کہ یہ مورت بس ابھی بول پڑیگی اور اس خوبی کا راز صرف یہ تھا کہ وہ مجسمہ سازی کرتے وقت اپنی روح کا کچھ حصہ اس مجسمہ میں منتقل کر دیتا تھا ۔ وہ روح جو کہ بہت پاکیزہ تھی اور سنگ تراش ...

    مزید پڑھیے