Irshad Kamil

ارشاد کامل

ارشاد کامل کے تمام مواد

5 نظم (Nazm)

    ہوگا یوں ہی

    میں تمہیں ایک خط لکھوں گا مگر اسے ڈاک میں نہیں ڈالوں گا میں بناؤں گا اس کی ایک ناؤ جس پہ سوار کر کے اپنی سوچ ٹھیل دوں گا برسات کے پانی میں تمہاری اور تم بھی ایک خط لکھنا جوابی مگر اسے ڈاک میں مت ڈال دینا ناؤ پہنچنے سے پہلے ہی جب ڈوب جائے گی تم تک نہیں پہنچ پائے گی میری سوچ تم ...

    مزید پڑھیے

    ایک مہینہ نظموں کا

    الفاظوں کا ایک خزانہ میرے پاس اور خوابوں کی ایک پٹاری تیرے پاس میں تیرے خوابوں کا کوئی نام دھروں تم میرے لفظوں میں خواب پرو دینا تاکہ ہم اس لین دین میں بھول سکیں تنہائی میں چپکے چپکے رو دینا میں نے تیرے ایک خواب کو بچپن لکھا جس میں تم نے خود کو بڑھیا پایا تھا اور کوئی تم سے بھی اک ...

    مزید پڑھیے

    چراغ

    نہ دوستی نہ دشمنی میرا کام تو ہے روشنی میں راستے کا چراغ ہوں کہو سرپھری ہواؤں سے نہ چلیں ٹھمک‌ اداؤں سے کبھی پھر کروں گا محبتیں ابھی سامنے ہیں ظلمتیں یہ اندھیرا پہلے نوچ لوں کوئی چال اگلی سوچ لوں میں گم ہوں اپنے خیال میں یہ جان لو کہ اس لمحے میں دل نہیں دماغ ہوں میں راستے کا چراغ ...

    مزید پڑھیے

    سوکھے ہونٹ

    سوکھے ہونٹ جب پیاس کی زبان میں بات کرتے ہیں تو امید کی شاخ پر آتی ہے پہلی پتی ہوتا ہے پہلی بار محبت سننے جیسا احساس سوکھے ہوئے ہونٹ مسکراہٹ میں بادل کی طرح پھٹ جاتے ہیں تہس نہس ہو جاتا ہے لفظوں کا شہر نہیں سنائی دیتی جسم کی پکار اپنا سا کوئی پھیل جاتا ہے آسمان سے زمین تک چھونے کی ...

    مزید پڑھیے

    محبت کی بات

    چلو محبت کی بات کریں اب میلے جسموں سے اوپر اٹھ کر بھولتے ہوئے کہ کبھی گھٹنے ٹیک چکے ہیں ہم اور دیکھ چکے ہیں اپنی روح کو تار تار ہوتے جھوٹے فخر کے ساتھ چلو محبت کی بات کریں زندگی کے پیروں تلے بے رحمی سے روندے جانے کے بعد مرہم لگائیں زخمی وجود پر جو شرم سے آنکھیں جھکا کر بیٹھا ہے ...

    مزید پڑھیے