چاند ماموں
یہ ان بیت ہوئے دنوں کا قصّہ ہے، جب تاروں بھرا آسمان ہمارا تھا۔ ہم چاند کو مٹھی میں بند کرلیتے۔ ہوائیں چکھنے کے لیے چہرہ رضائی سے باہر رکھتے۔ تاریکی میں دُور کہیں مونگ پھلی والا آواز لگاتا۔ کتے کچھ دیر بھونک کر چپ ہوجاتے۔ اور کوئی زور سے کھانستا۔ ابھی ہماری گلی میں بجلی نہیں آئی ...