Iftikhar Mughal

افتخار مغل

افتخار مغل کے تمام مواد

10 غزل (Ghazal)

    کوئی وجود ہے دنیا میں کوئی پرچھائیں

    کوئی وجود ہے دنیا میں کوئی پرچھائیں سو ہر کوئی نہیں ہوتا کسی کی پرچھائیں مرے وجود کو مانو تو ساتھ چلتا ہوں کہ میں تو بن نہ سکوں گا تمہاری پرچھائیں یہی چراغ ہے سب کچھ کہ دل کہیں جس کو اگر یہ بجھ گیا تو آدمی بھی پرچھائیں کئی دنوں سے مرے ساتھ ساتھ چلتی ہے کوئی اداس سی ٹھنڈی سی ...

    مزید پڑھیے

    رخصت یار کا مضمون بمشکل باندھا

    رخصت یار کا مضمون بمشکل باندھا دل نہ بندھتا تھا کسی طور بڑا دل باندھا ہم نے بھی باندھ لیا زیست کا اسباب وہیں جب سنا یار سفر دار نے محمل باندھا ہم نے اس چہرے کو باندھا نہیں مہتاب مثال ہم نے مہتاب کو اس رخ کے مماثل باندھا اور کیا باندھتے ساماں میں بہ ہنگام سفر صرف دامن میں خس ...

    مزید پڑھیے

    تمہیں بھی چاہا، زمانے سے بھی وفا کی تھی

    تمہیں بھی چاہا، زمانے سے بھی وفا کی تھی یہ نگہ داری جنوں نے جدا جدا کی تھی وہ سارا قصہ فقط رکھ رکھاؤ کا تو نہ تھا اس ایک نام سے نسبت بھی انتہا کی تھی کسی چھبیلے میں وہ چھب نظر نہیں آئی وہ ایک چھب کہ جو اس آئینہ قبا کی تھی خدا! صلہ دے دعا کا، محبتوں کے خدا خدا! کسی نے کسی کے لیے دعا ...

    مزید پڑھیے

    کبھی کبھی تو یہ حالت بھی کی محبت نے

    کبھی کبھی تو یہ حالت بھی کی محبت نے نڈھال کر دیا مجھ کو تری محبت نے تری یہ پہلی محبت ہے تجھ کو کیا معلوم گھلا دیا مجھے اس آخری محبت نے وہ یوں بھی خیر سے سرما کا چاند تھی لیکن اسے اجال دیا اور بھی محبت نے مجھے خدا نے ادھورا ہی چھوڑنا تھا مگر مجھے بنا دیا اک شخص کی محبت نے یہ تم جو ...

    مزید پڑھیے

    سواد ہجر میں رکھا ہوا دیا ہوں میں

    سواد ہجر میں رکھا ہوا دیا ہوں میں تجھے خبر نہیں کس آگ میں جلا ہوں میں میں قریہ قریہ پھرا گرد باد بن کے جہاں اسی زمین پہ پرچم صفت اٹھا ہوں میں ابھی چھٹی نہیں جنت کی دھول پاؤں سے ہنوز فرش زمیں پر نیا نیا ہوں میں ہزار شکر ہے کہ خود پہ استوار تھا میں ہزار شکر کہ بنیاد پر گرا ہوں ...

    مزید پڑھیے

تمام