Iftikhar Imam Siddiqi

افتخار امام صدیقی

کلاسیکی طرز کے معتبر شاعر ۔ سیماب اکبر آبادی کے پوتے اور تقریباً ۵۰ سال تک مشہور ادبی رسالہ شاعر کے مدیر

افتخار امام صدیقی کے تمام مواد

5 غزل (Ghazal)

    ترے قریب رہوں یا کہ دور جاؤں میں

    ترے قریب رہوں یا کہ دور جاؤں میں ہے دل کا ایک ہی عالم تجھی کو چاہوں میں میں جانتا ہوں وہ رکھتا ہے چاہتیں کتنی مگر یہ بات اسے کس طرح بتاؤں میں جو چپ رہا تو وہ سمجھے گا بد گمان مجھے برا بھلا ہی سہی کچھ تو بول آؤں میں پھر اس کے بعد تعلق میں فاصلے ہوں گے مجھے سنبھال کے رکھنا بچھڑ نہ ...

    مزید پڑھیے

    بکھر ہی جاؤں گا میں بھی ہوا اداسی ہے

    بکھر ہی جاؤں گا میں بھی ہوا اداسی ہے فنا نصیب ہر اک سلسلہ اداسی ہے بچھڑ نہ جائے کہیں تو سفر اندھیروں میں ترے بغیر ہر اک راستا اداسی ہے بتا رہا ہے جو رستہ زمیں دشاؤں کو ہمارے گھر کا وہ روشن دیا اداسی ہے اداس لمحوں نے کچھ اور کر دیا ہے اداس ترے بغیر تو ساری فضا اداسی ہے کہیں ضرور ...

    مزید پڑھیے

    تو نہیں تو زندگی میں اور کیا رہ جائے گا

    تو نہیں تو زندگی میں اور کیا رہ جائے گا دور تک تنہائیوں کا سلسلہ رہ جائے گا کیجئے کیا گفتگو کیا ان سے مل کر سوچئے دل شکستہ خواہشوں کا ذائقہ رہ جائے گا درد کی ساری تہیں اور سارے گزرے حادثے سب دھواں ہو جائیں گے اک واقعہ رہ جائے گا یہ بھی ہوگا وہ مجھے دل سے بھلا دے گا مگر یوں بھی ...

    مزید پڑھیے

    وہ خواب تھا بکھر گیا خیال تھا ملا نہیں

    وہ خواب تھا بکھر گیا خیال تھا ملا نہیں مگر یہ دل کو کیا ہوا کیوں بجھ گیا پتا نہیں ہر ایک دن اداس دن تمام شب اداسیاں کسی سے کیا بچھڑ گئے کہ جیسے کچھ بچا نہیں وہ ساتھ تھا تو منزلیں نظر نظر چراغ تھیں قدم قدم سفر میں اب کوئی بھی لب دعا نہیں ہم اپنے اس مزاج میں کہیں بھی گھر نہ ہو ...

    مزید پڑھیے

    وہ نہیں ملتا مجھے اس کا گلا اپنی جگہ

    وہ نہیں ملتا مجھے اس کا گلا اپنی جگہ اس کے میرے درمیاں کا فاصلہ اپنی جگہ زندگی کے اس سفر میں سیکڑوں چہرے ملے دل کشی ان کی الگ پیکر ترا اپنی جگہ تجھ سے مل کر آنے والے کل سے نفرت مول لی اب کبھی تجھ سے نہ بچھڑوں یہ دعا اپنی جگہ اک مسلسل دوڑ میں ہیں منزلیں اور فاصلے پیڑ تو اپنی جگہ ...

    مزید پڑھیے