Iftikhar Ahmad Fakhr

افتخار احمد فخر

افتخار احمد فخر کے تمام مواد

3 غزل (Ghazal)

    نہ دے جو دل ہی دہائی تو کوئی بات نہیں

    نہ دے جو دل ہی دہائی تو کوئی بات نہیں یہ چار دن کی خدائی تو کوئی بات نہیں جو مانگنا ہے تجھے صرف ایک در سے مانگ یہ در بدر کی گدائی تو کوئی بات نہیں اگرچہ خواہش منزل جنوں کے ناخن لے خرد کی عقدہ کشائی تو کوئی بات نہیں مزہ تو جب ہے بجھے تشنگیٔ خار الم جنون آبلہ پائی تو کوئی بات ...

    مزید پڑھیے

    سن سن کے چپ ہیں طعنۂ اغیار کیا کریں

    سن سن کے چپ ہیں طعنۂ اغیار کیا کریں مجبور ہیں وفا کے پرستار کیا کریں روئیں لہو نہ دیدۂ خوں بار کیا کریں مجروح جب ہو عشق کا پندار کیا کریں اظہار حق کے واسطے منصور اب کہاں باطل پرست حوصلۂ دار کیا کریں ہو جائے شش جہت نہ کہیں یہ دھواں دھواں جوش جنوں میں آہ شرربار کیا کریں ساقی ...

    مزید پڑھیے

    قربان جاؤں حسن قمر انتساب کے

    قربان جاؤں حسن قمر انتساب کے عارض ہیں یا ہیں پھول شگفتہ گلاب کے اب دن کہاں رہے وہ ہمارے ثبات کے اک دھوپ تھی جو ساتھ گئی آفتاب کے ہر اک ادا میں اس کی ہے قوس قزح کا رنگ ہے گفتگو میں کتنے حوالے کتاب کے حالات نے جھنجھوڑ کے ہشیار تو کیا جاگے ہوئے ہیں پھر بھی تو آثار خواب کے پھیلا ...

    مزید پڑھیے