ہوا بند کیوں ہے؟
پہلی بار جب پہرے والا سپاہی سلاخوں کے باہر سے گذرا تو احمد کو وہ خیال آیا۔ دوسری دفعہ وہ اسے آواز دینے کو ہوا اور ہونٹ کھول کر رہ گیا۔ اس کے بعد سپاہی نے متواتر کئی پھیرے کئے، لیکن احمد کسی فیصلے پر نہ پہنچ سکا۔ بالاخر جب اس نے آواز دی تو وہ اتنی مدھم تھی کہ جیل کی اس کوٹھری میں ...