Hasan Imam

حسن امام

پاکستان کے معروف افسانہ نگار

A well-known fiction writer from Pakistan

حسن امام کے تمام مواد

5 افسانہ (Story)

    خمیازہ

    صبح کی خوشگوار ہوا کا ابھی پہلا ہی جھونکا آیا تھا کہ میری آنکھ کھل گئی ، ایسا لگا جیسے کسی نے پیار سے ہلا کر جگا دیا ہو ۔ دوبارہ سونے کی کوشش ناکام ثابت ہوئی ، شاید نیند پوری ہو چکی تھی ۔ میں نے اٹھ کر کھڑکی پوری کھول دی ۔ جاتی ہوئی رات کا اندھیرا ابھی باقی تھا ۔ واپس بستر پر لیٹ کر ...

    مزید پڑھیے

    جونک

    کریم کو شہر آئے ایک ہفتہ ہو چکا تھا ۔ وہ ایک دور افتادہ جزیرے میں رہتا جہاں مچھیروں کی مختصر سی آبادی تھی ۔ اپنی چھوٹی سی پرانی کشتی پر وہ سمندر میں مچھلیاں پکڑتا تھا ۔ دن بھر میں بمشکل دو ٹوکرے مچھلی پکڑ پاتا ۔ شام کو شہر سے مختلف آڑھتی آتے اور گاؤں کے تمام ماہی گیروں کی مچھلیاں ...

    مزید پڑھیے

    آرزوؤں کا ایک ویرانہ

    جنوری کی ٹھٹھرتی ہوئی سنسان رات نفیسہ کے گیسوؤں کی طرح آدھی ادھر اور آدھی اُدھر تھی ۔ فرق صرف یہ تھا کہ اس کے گیسو اندھیری رات کی طرح سیاہ تھے اور آج کی رات دودھیا چاندنی میں سفید گلاب کی طرح کھلی ہوئی تھی ۔ وہ کھڑکی کے قریب اپنی پلنگ پر بے حس و حرکت پڑی باہر دیکھ رہی تھی ۔ کھڑکی ...

    مزید پڑھیے

    روزن

    ابے سالے کیا کرتا ہے جسیم چپراسی کی پاور ہارن جیسی آواز چودہ سالہ معید کے کانوں میں پگھلے ہوئے سیسے کی طرح اُتر گئی ۔ اس کے کان تپ کر سرخ ہوگئے ۔ پھر یہ سرخی چہرے پر پھیل گئی اور ایک سنسنا ہٹ سی گردن سے گزرتی ہوئی سینے میں اُترنے لگی ۔ غصے سے اس کا سارا جسم کانپنے لگا ۔ ہر چند کہ اس ...

    مزید پڑھیے

    تازہ ہوا کے شور میں !

    شام کا اندھیرا بیٹھتے ہوئے غبار کی طرح آہستہ آہستہ آنگن میں اتر آیا تھا ۔ نیم کے پیڑ پر چڑیاں دیر ہوئی شور مچا کر خاموش ہو چکی تھیں ۔ لیکن نیچے کنویں پر سہ پہر کے رکھے ہوئے برتن اب تک پڑے تھے جنہیں کوؤں نے کچھ دانے کی تلاش میں کھینچ کھینچ کر ادھر اُ دھر پھیلا دیا تھا ۔ اب اندھیرے ...

    مزید پڑھیے