Harbans Lal Aneja 'jamaal'

ہربنس لال انیجہ جمالؔ

ہربنس لال انیجہ جمالؔ کے تمام مواد

9 غزل (Ghazal)

    یہ کیا خبر تھی کہ جب تم سے دوستی ہوگی

    یہ کیا خبر تھی کہ جب تم سے دوستی ہوگی قدم قدم پہ قیامت سی اک کھڑی ہوگی وہاں پہ گونجتی ہوگی خوشی کی شہنائی یہاں تو میت ارمان اٹھ رہی ہوگی جو بے خبر ہے ابھی تک خود اپنی منزل سے تو ایسے خضر سے کس طرح رہبری ہوگی بنا کے خاک سے خود خاک میں ملا دینا الٰہی تیری شریعت میں کچھ کمی ہوگی شب ...

    مزید پڑھیے

    اشکوں کا مری آنکھ سے پیغام نہ آئے

    اشکوں کا مری آنکھ سے پیغام نہ آئے الزام یہ اے دوست تیرے نام نہ آئے کیا کیجیئے درمان مریض غم الفت جب کوئی دوا اور دعا کام نہ آئے پھر مجمع اغیار تہ بام کھڑا ہے اس شوخ سے کہہ دو کہ لب بام نہ آئے افسانہ مرا زیب لب بلبل و گل ہے ڈرتا ہوں کہیں آپ پہ الزام نہ آئے کیا درد کے ماروں پہ وہ ...

    مزید پڑھیے

    فیض دل سے مطرب کامل ہوا جاتا ہوں میں

    فیض دل سے مطرب کامل ہوا جاتا ہوں میں باعث رنگینئ محفل ہوا جاتا ہوں میں کس لئے یہ شکوۂ محرومئ کیف و نشاط خوگر آلام خود اے دل ہوا جاتا ہوں میں اس قدر مخمور ہوں تیری نگاہ مست سے چاہ میں منزل کی خود منزل ہوا جاتا ہوں میں بحر ہستی میں مزا دینے لگے طوفاں بھی اب اے ندیم آسودۂ ساحل ہوا ...

    مزید پڑھیے

    تم آئے جب نہیں ناکام لوٹ جانے کو

    تم آئے جب نہیں ناکام لوٹ جانے کو تو آؤ خاک کرو دل کے آشیانے کو بجھا بجھا سا ہے کیوں آج اداس اداس ہے دل ہے کوئی کوہ الم اور ٹوٹ جانے کو ہے آرزوئے دل سوگوار لکھتا رہوں تمام عمر ترے عشق کے فسانے کو بشر کی تنگ دلی اس سے بڑھ کے کیا ہوگی قفس سمجھتا رہے اپنے آشیانے کو یہ شعر و فن یہ مے ...

    مزید پڑھیے

    جتنے قریں تم آئے

    جتنے قریں تم آئے بنتے گئے پرائے پاس آئے تم مرے یوں جیسے کہ خواب آئے کیا خضر کا بھروسہ آئے کہ وہ نہ آئے واعظ بنا ہے میکش کیا کیا تغیر آئے شاید قریں ہے منزل پھر پاؤں ڈگمگائے یاد آئیں چٹکی کلیاں تم جب بھی مسکرائے کہہ دو جمالؔ دل سے ہم سے نہ دل لگائے

    مزید پڑھیے

تمام