حقیر جہانی کے تمام مواد

6 غزل (Ghazal)

    عشق وہ مشک ہے جو لاکھ چھپائے نہ چھپے

    عشق وہ مشک ہے جو لاکھ چھپائے نہ چھپے داغ ہم سے بھی محبت کے لگائے نہ چھپے جلوہ گر جیسے پس ابر مہ کامل ہو رخ زیبا وہ ستم گر نہ دکھائے نہ چھپے حسن کو ہوش ربا نیم حجابی نے کیا وہ کبھی صاف مرے سامنے آئے نہ چھپے بے وفائی سے وہ اپنی رہے منکر لیکن ان کی آنکھوں میں بسے عکس پرائے نہ ...

    مزید پڑھیے

    صید کو رشک چمن دام نے رہنے نہ دیا

    صید کو رشک چمن دام نے رہنے نہ دیا نغمہ خواں قید بد انجام نے رہنے نہ دیا اپنے سائے کے تعاقب میں رہے تھے دن بھر وہ بھی اب تیرگئ شام نے رہنے نہ دیا کچھ مرے دل کا سکوں نذر غم یار ہوا جو بچا گردش ایام نے رہنے نہ دیا میں نے کب کی ہیں کسی غیر سے دل کی باتیں راز کو راز در و بام نے رہنے نہ ...

    مزید پڑھیے

    نہ ہی زندگانی کمال ہے نہ ہی موت میرا زوال ہے

    نہ ہی زندگانی کمال ہے نہ ہی موت میرا زوال ہے کہ جواب جس کا نہ مل سکا مرے ذہن میں وہ سوال ہے جسے ہم سمجھتے ہیں مرگ ہے وہ تو اک تغیر حال ہے جئے جس کے ہجر میں عمر بھر وہ ہی ایک لمحہ وصال ہے فقط اک سراب ہے زندگی کہ حسیں سا خواب ہے زندگی مرے خواب آنکھوں سے چھن گئے تو یہ زندگی بھی محال ...

    مزید پڑھیے

    ہے اک غم جہاں تو غم یار کم نہیں

    ہے اک غم جہاں تو غم یار کم نہیں اس مختصر سی عمر میں آزار کم نہیں پہلے کی طرح اب وہ کہاں نکہت چمن گرچہ کہ رنگ غنچہ گلزار کم نہیں عنقا ہے اب خلوص کہ ناپید ہے وفا دنیا میں گو کہ حسن کے بازار کم نہیں قیمت تو اپنی جنس وفا کی لگا کے دیکھ ہم بھی دکھائیں ظرف خریدار کم نہیں اک بار درد دل ...

    مزید پڑھیے

    اب کس کی جستجو ہو تری جستجو کے بعد

    اب کس کی جستجو ہو تری جستجو کے بعد جچتا نہیں ہے کوئی تری آرزو کے بعد ترک وفا کے بعد ہے تجدید التفات مثل لباس کہنہ جو پہنا رفو کے بعد کرتے ہیں بہکی بہکی سی باتیں جناب شیخ آتے ہیں آپ ہوش میں صرف سبو کے بعد لازم نہیں کہ جنگ و جدل سے ہی کام لیں ہو جائے مسئلوں کا جو حل گفتگو کے بعد دل ...

    مزید پڑھیے

تمام