نہ وہ ولولے ہیں دل میں نہ وہ عالم جوانی
نہ وہ ولولے ہیں دل میں نہ وہ عالم جوانی کوئی لے گیا ہے مجھ سے مرا دور شادمانی وہ بھلا چکے ہیں مجھ کو میں بھلا چکا ہوں ان کو کبھی پا سکی نہ عنواں مرے پیار کی کہانی شب ہجر کی تڑپ نے وہ مزا دیا ہے مجھ کو کہ دعائیں مانگتا ہوں یہ تڑپ ہو جاودانی ترے کان سن چکے ہیں نئے گیت بوالہوس ...