گناہ کی رات
(۱) ممتاز اپنے دفتر کے خوبصورت اور آراستہ کمرے میں، ایک نرم نازک اور نیچے صوفے پر بیٹھاتھا، اس کا دایاں ہاتھ، جس میں ایک جلتا ہوا سگریٹ تھا،صوفے کے دائیں بازو کی بلندی پر سہارا لیے ہوئے تھا۔ اس کا بایاں ہاتھ جس کی درمیانی انگلی میں ایک ہیرے کی بیش قیمت انگوٹھی درخشاں تھی،بار ...