دل تنہا میں اب احساس محرومی نہیں شاید
دل تنہا میں اب احساس محرومی نہیں شاید تری دوری بھی اب دل کے لئے دوری نہیں شاید جہاں دن میں اندھیرا ہو وہاں راتوں کا کیا کہنا یہاں کے چاند سورج میں چمک ہوتی نہیں شاید میں جب بستر سے اٹھتا ہوں تو یوں محسوس ہوتا ہے مرے اندر کی دنیا رات بھر سوتی نہیں شاید یہ کس صحرا کے کس گوشے میں ...