Gopal Krishn Shafaq

گوپال کرشن شفق

گوپال کرشن شفق کی غزل

    بات اپنوں کی کروں میں کسی بیگانے سے

    بات اپنوں کی کروں میں کسی بیگانے سے کیوں بہک جاتے ہو تم غیر کے بہکانے سے راز کی بات ہے پوچھو کسی دیوانے سے عقدۂ عشق کھلا کب کسی فرزانے سے کیا کہے ان سے کوئی دل کی تمنا کیا ہے جان کر بھی جو بنے رہتے ہیں انجانے سے آن کی آن میں جل بجھ کے ہوا خاکستر کیا کہیں کہہ دیا کیا شمع نے پروانے ...

    مزید پڑھیے

    کیا بتاؤں آج وہ مجھ سے جدا کیوں کر ہوا

    کیا بتاؤں آج وہ مجھ سے جدا کیوں کر ہوا مدتوں کا آشنا نا آشنا کیوں کر ہوا تیرے ہر نقش قدم پر جس نے سجدہ کر دیا تیری نظروں میں بھلا وہ بے وفا کیوں کر ہوا میری بربادی میں جس کا ہاتھ تھا وہ فتنہ گر پوچھتا ہے اب مجھے یہ حادثہ کیوں کر ہوا جس کے ہاتھوں نے جلایا گلستاں کا گلستاں اس کا ...

    مزید پڑھیے

    رہ گئی لٹ کر بہار زندگی

    رہ گئی لٹ کر بہار زندگی زندگی ہے سوگوار زندگی میری نظروں میں حسیں دھوکا ہے اک جس کو کہتے ہیں بہار زندگی کلفتیں کچھ تلخیاں کچھ حادثے اب یہی ہے یادگار زندگی مٹ رہا ہو جو کسی کے عشق میں پھر کہاں اس کو قرار زندگی تری الفت تیرا غم تیرا خیال کچھ یہی ہے کاروبار زندگی اپنا دل ہی جب ...

    مزید پڑھیے

    روز روشن رہیں حالات ضروری تو نہیں

    روز روشن رہیں حالات ضروری تو نہیں چاندنی رات ہو ہر رات ضروری تو نہیں برق گر جائے اگر گھر بھی جلا سکتی ہے اس کے پہلو میں ہو برسات ضروری تو نہیں دامن عشق میں رخشاں ہیں ہزاروں خوشیاں غم ہی ہو عشق کی سوغات ضروری تو نہیں مست آنکھوں سے بھی ہم پیاس بجھا سکتے ہیں بخشش‌ میر خرابات ...

    مزید پڑھیے

    آتے ہی جوانی کے لی حسن نے انگڑائی

    آتے ہی جوانی کے لی حسن نے انگڑائی اس سمت گری بجلی اس سمت قضا آئی جس سمت سے گزرا ہوں آواز یہی آئی دیوانہ ہے دیوانہ سودائی ہے سودائی بھولے ہی سے آ جاؤ مہکی ہوئی راتیں ہیں برسات کا موسم ہے ڈستی ہوئی تنہائی سچائی کے دیوانے چڑھتے ہیں صلیبوں پر صدیوں سے زمانے میں یہ رسم چلی ...

    مزید پڑھیے

    یاس کی بدلی یوں دل پر چھا گئی

    یاس کی بدلی یوں دل پر چھا گئی زندگی سے زندگی اکتا گئی رنج و غم تو پہلے ہی کچھ کم نہ تھے یاد تیری کیوں ہمیں تڑپا گئی آپ نے تو جھوٹا وعدہ کر دیا جان مٹھی میں ہماری آ گئی زندگی یہ دیکھ کر اس کے ستم موت بھی انسان سے گھبرا گئی دیکھ کر اس دور کی عیاریاں کانپ اٹھا دل نظر تھرا گئی سر ...

    مزید پڑھیے

    ہر گھڑی بیمار ہو کر رہ گئی

    ہر گھڑی بیمار ہو کر رہ گئی زندگی بے کار ہو کر رہ گئی وہ محبت جو خوشی کی روح تھی چشمہ‌ٔ آزار ہو کر رہ گئی زندگی کے اس سفر میں ہر روش اک رہ‌ دشوار ہو کر رہ گئی شمع بن کر جل گئی میری حیات شعلۂ گلنار ہو کر رہ گئی لکھ رہے یہ عشق کی ہم داستاں درد کا شہکار ہو کر رہ گئی کر سکوں پرواز ...

    مزید پڑھیے

    محبت کا جسے سودا ہوا ہے

    محبت کا جسے سودا ہوا ہے نہ جانے کیا سے کیا وہ ہو گیا ہے ترا دیوانہ منزل پا گیا ہے جنون عاشقی کام آ گیا ہے کہیں بھی دل نہیں لگتا ہمارا نہ جانے ہم کو یہ کیا ہو گیا ہے زمانے بھر کی خوشیوں کا ہے حامل وہ غم جو تیری الفت نے دیا ہے مٹا کر اپنی خوشیوں کی بہاریں ترے دامن کو خوشیوں سے بھرا ...

    مزید پڑھیے