Ghayas Mateen

غیاث متین

غیاث متین کے تمام مواد

10 غزل (Ghazal)

    دھوپ کا احساس جانے کیوں اسے ہوتا نہیں

    دھوپ کا احساس جانے کیوں اسے ہوتا نہیں وقت آوارہ ہے ٹھنڈی چھاؤں میں ہوتا نہیں جھوٹ کی دیوار سے لٹکے ہوئے جسموں کے دن ہو گئے پورے کہ سچ تو شب میں بھی سوتا نہیں ہم تکا کرتے ہیں کھڑکی سے اترتے چاند کو دوڑ کر اس کو پکڑ لیں یہ کبھی ہوتا نہیں دل عجب پتھر ہے پانی سے پگھل جائے کہیں اور ...

    مزید پڑھیے

    ہوا بہت تیز چل رہی ہے چراغ جاں پھر بھی جل رہا ہے

    ہوا بہت تیز چل رہی ہے چراغ جاں پھر بھی جل رہا ہے یہ کون ہے جو ہمارے پیچھے ہوا کے ہم راہ چل رہا ہے گماں کی بستی میں رہنے والو ذرا پہاڑی پہ چڑھ کے دیکھو ادھر ندی ہے وہیں سے شہر یقیں کا رستہ نکل رہا ہے سراب اندر سراب تم ہو چراغ اندر چراغ ہم ہیں ہمیں سے تاریکیاں ہیں خائف ہمیں سے ...

    مزید پڑھیے

    زمیں کے ساتھ فلک کے سفر میں ہم بھی ہیں

    زمیں کے ساتھ فلک کے سفر میں ہم بھی ہیں قفس نصیب سہی بال و پر میں ہم بھی ہیں وہیں سے لوٹ گئی راستوں کی تنہائی جہاں پہ اس نے یہ جانا سفر میں ہم بھی ہیں تو وہ شجر جو سدا برگ و بار دیتا ہے مثال آب نہاں اس شجر میں ہم بھی ہیں جسے کہیں سے سمندر نے لا کے پھینک دیا تمہارے ساتھ اک ایسے ہی ...

    مزید پڑھیے

    خواب آنکھوں کی گلی چھوڑ کے جانے نکلے

    خواب آنکھوں کی گلی چھوڑ کے جانے نکلے ہم ادھر نیند کی دیوار گرانے نکلے دھول رستے کا مقدر ہے تو رستہ کیا ہے بس یہی بات زمانے کو بتانے نکلے جب پہاڑوں سے ملی داد ہنر کی اپنے داستاں ہم بھی سمندر کو سنانے نکلے رنگ سے رنگ جدا ہونے کا منظر دیکھا تیرگی اور شفق صرف بہانے نکلے جب سمندر ...

    مزید پڑھیے

    نصیبہ جاگ اٹھا اور مقدر بن گیا اپنا

    نصیبہ جاگ اٹھا اور مقدر بن گیا اپنا جہاں دیوار ہے اس کی وہیں گھر بن گیا اپنا نہ جانے دھوپ نے اپنی زباں میں کیا کہہ اس سے شجر کے جسم سے سایہ نکل کر بن گیا اپنا ہماری آنکھ سے نیندوں کا رشتہ توڑنے والے کوئی تجھ سے سوا خوش رنگ پیکر بن گیا اپنا ہمارا سر سلامت ہی رہا سنگ حوادث میں جو ...

    مزید پڑھیے

تمام