فاروق شمیم کی غزل

    ہر ایک لفظ میں پوشیدہ اک الاؤ نہ رکھ

    ہر ایک لفظ میں پوشیدہ اک الاؤ نہ رکھ ہے دوستی تو تکلف کا رکھ رکھاؤ نہ رکھ ہر ایک عکس روانی کی نذر ہوتا ہے ندی سے کون یہ جا کر کہے بہاؤ نہ رکھ یہ اور بات زمانے پہ آشکار نہ ہو مری نظر سے چھپا کر تو دل کا گھاؤ نہ رکھ حصار ذات سے کٹ کر تو جی نہیں سکتے بھنور کی زد سے یوں محفوظ اپنی ناؤ ...

    مزید پڑھیے

    سلسلے خواب کے اشکوں سے سنورتے کب ہیں

    سلسلے خواب کے اشکوں سے سنورتے کب ہیں آج دریا بھی سمندر میں اترتے کب ہیں وقت اک موج ہے آتا ہے گزر جاتا ہے ڈوب جاتے ہیں جو لمحات ابھرتے کب ہیں یوں بھی لگتا ہے تری یاد بہت ہے لیکن زخم یہ دل کے تری یاد سے بھرتے کب ہیں لہر کے سامنے ساحل کی حقیقت کیا ہے جن کو جینا ہے وہ حالات سے ڈرتے کب ...

    مزید پڑھیے

    جو خود پہ بیٹھے بٹھائے زوال لے آئے

    جو خود پہ بیٹھے بٹھائے زوال لے آئے کہاں سے ہم بھی لکھا کر کمال لے آئے کواڑ کھولیں تو اڑ جائیں گی ابابیلیں نہ جانے ذہن میں کیسا خیال لے آئے ہر ایک شخص سمجھ کر بھی ہو گیا خاموش ازل سے چہرے پہ ہم وہ سوال لے آئے ہیں راکھ راکھ مگر آج تک نہیں بکھرے کہو ہوا سے ہماری مثال لے آئے سلگتی ...

    مزید پڑھیے

    غزلوں میں اب وہ رنگ نہ رعنائی رہ گئی

    غزلوں میں اب وہ رنگ نہ رعنائی رہ گئی کچھ رہ گئی تو قافیہ پیمائی رہ گئی لفظوں کا یہ حصار بلندی نہ چھو سکا یوں بھی مرے خیال کی گہرائی رہ گئی کیا سوچیے کہ رشتۂ دیوار کیا ہوا دھوپوں سے اب جو معرکہ آرائی رہ گئی کب جانے ساتھ چھوڑ دیں دل کی یہ دھڑکنیں ہر وقت سوچتی یہی تنہائی رہ ...

    مزید پڑھیے

    درد کے چہرے بدل جاتے ہیں کیوں

    درد کے چہرے بدل جاتے ہیں کیوں مرثیے نغموں میں ڈھل جاتے ہیں کیوں سوچ کے پیکر نہیں جب موم کے ہاتھ آتے ہی پگھل جاتے ہیں کیوں جب بکھر جاتی ہے خوش بو خواب کی نیند کے گیسو مچل جاتے ہیں کیوں جھیل سی آنکھوں میں مجھ کو دیکھ کر دو دیئے چپکے سے جل جاتے ہیں کیوں دھوپ چھوتی ہے بدن کو جب ...

    مزید پڑھیے

    میں تو لمحات کی سازش کا نشانہ ٹھہرا

    میں تو لمحات کی سازش کا نشانہ ٹھہرا تو جو ٹھہرا تو ترے ساتھ زمانہ ٹھہرا آنے والے کسی موسم سے ہمیں کیا لینا دل ہی جب درد کی خوشبو کا خزانہ ٹھہرا یاد ہے راکھ تلے ایک شرارے کی طرح یہ جو بجھ جائے ہواؤں کا بہانہ ٹھہرا جھوٹ سچ میں کوئی پہچان کرے بھی کیسے جو حقیقت کا ہی معیار فسانہ ...

    مزید پڑھیے