تین رنگ ایک رنگ
تم پتنگ بن کے ہواؤں میں تیرتی پھرو اور ڈور مرے ہاتھوں کو کاٹتی رہے پر پر زخمی اور آنکھیں تیرے رنگوں میں الجھی رہیں لہو بہتا رہے اور آس تجھے چاہنے کی آسمان بن کے ترے چاروں طرف بکھر جائے شام اترے تو تیری آنکھوں کا رنگ مجھے اپنی پناہ میں سمیٹ لے اور تیری راہوں پر میرا اک اک لمس بکھیر ...