ساکت وقت
دروغ نگر کی مشرقی فصیل کے باہر بیٹھا بوڑھا خاروت اب بھی جاگ رہا تھا۔ یہ دور پچھلے ادوار سے زیادہ تاریک تھا اوراب اپنے اختتام کا منتظر کا تھا۔ یہ وہی بوڑھا خاروت تھا جسے نابیناؤں کی بستی میں بسارت عطا ہوئی۔ ہر تاریک دور کے اختتام پر یہ بوڑھا نقارہ بجاتا اور اعلان کرتا ’’شفق ...