Ejaz Asif

اعجاز آصف

اعجاز آصف کے تمام مواد

10 غزل (Ghazal)

    بے نیاز صوت و محروم بیاں رکھا گیا

    بے نیاز صوت و محروم بیاں رکھا گیا یعنی حرف شوق کو زیر زباں رکھا گیا خواب میں رکھی گئی بنیاد شہر آرزو قید میں برفاب کی شعلہ جواں رکھا گیا رہنمائی دی گئی ہر موج تند و تیز کو پانیوں پر ہر سفینے کو رواں رکھا گیا قدسیوں کو رفعتیں بخشی گئیں فردوس کی خاک کے پتلے کو زیر آسماں رکھا ...

    مزید پڑھیے

    ہر ایک شے کی حقیقت سے با خبر دیکھوں

    ہر ایک شے کی حقیقت سے با خبر دیکھوں میں اپنی خاک میں پنہاں تجھے بھی گر دیکھوں یہ کیا کہ ہات بڑھاؤں تو سنگ ریزے ملیں کہیں تو میں بھی دمکتے ہوئے گہر دیکھوں ہو آنکھ میں کسی چہرے کا ڈوبتا منظر میں پانیوں میں مقید کسی کا گھر دیکھوں تمام عمر اسی سائے کی تلاش کروں کہ جس کو دیکھنا ...

    مزید پڑھیے

    کس دل سے ہم ارادۂ ترک جنوں کریں

    کس دل سے ہم ارادۂ ترک جنوں کریں ممکن نہیں کہ خواہش صحرا کا خوں کریں کچھ گفتگو ہو آج عروس بہار سے کچھ ہم خزاں رسیدہ بھی حاصل سکوں کریں ہاں بے کناریوں سے کریں آشنا اسے ہاں درد انتظار کو کچھ تو فزوں کریں منزل کا جس سے مل نہ سکے تا ابد سراغ وہ راہ اختیار بتاؤ تو کیوں کریں دیں آرزو ...

    مزید پڑھیے

    روشنی کو تیرگی کا قہر بن کر لے گیا

    روشنی کو تیرگی کا قہر بن کر لے گیا آنکھ میں محفوظ تھے جتنے بھی منظر لے گیا اجنبی سا لگ رہا ہوں آج اپنے آپ کو آئنے کے سامنے میں کس کا پیکر لے گیا کیوں نظر آتی نہیں اب کاٹی سطح آب پر کھینچ کر ندی کے سر سے کون چادر لے گیا پھر ہوئی آمادۂ پیکار پیڑوں سے ہوا پھر کوئی جھونکا کئی پتے اڑا ...

    مزید پڑھیے

    نوید یوم بہاراں خزاں سے ظاہر ہو

    نوید یوم بہاراں خزاں سے ظاہر ہو مثال صوت پریشاں فغاں سے ظاہر ہو تجھے گماں ہے اگر خود پہ لفظ روشن کا ردائے شبنم عجز بیاں سے ظاہر ہو چمک اٹھے مری آنکھوں میں اشک کی صورت جو آگ دل میں ہے روشن زباں سے ظاہر ہو کسی بھی سمت سے ابھرے ستارۂ آواز نہیں یہ قید کہ وہ آسماں سے ظاہر ہو وہ ...

    مزید پڑھیے

تمام