احترام اسلام کے تمام مواد

8 غزل (Ghazal)

    سرخ موسم کی کہانی ہے پرانی ہو نہ ہو

    سرخ موسم کی کہانی ہے پرانی ہو نہ ہو آسماں کا رنگ آگے آسمانی ہو نہ ہو خواب میں مجھ کو نظر آتی ہیں بھیگی سیپیاں آنکھ کھلنے پر تری آنکھوں میں پانی ہو نہ ہو ساتھ ہوتی ہے مرے ہر گام پر سنجیدگی ہو رہی ہے دور اب مجھ سے جوانی ہو نہ ہو ہر جگہ نکلے گی تیری بات مجھ کو دیکھ کر تذکرہ تیرا ...

    مزید پڑھیے

    بزم تنہائی میں عکس شعلہ پیکر تھا کوئی

    بزم تنہائی میں عکس شعلہ پیکر تھا کوئی یا ہمارے سامنے یادوں کا لشکر تھا کوئی قربتوں کے گھاٹ پر سوکھی ندی ثابت ہوا فاصلوں کے دشت میں گہرا سمندر تھا کوئی اس کی ساری التجائیں حکم ٹھہرائی گئیں جس گھڑی دیکھا گیا جامے سے باہر تھا کوئی دیوتا ہے اب وہی مندر کے آسن پر جما ٹھوکریں کھاتا ...

    مزید پڑھیے

    فضائے شام ضیائے سحر اسی سے ملی

    فضائے شام ضیائے سحر اسی سے ملی کشش حیات کو المختصر اسی سے ملی اسی سے مجھ کو ملا اشتیاق منزل کا مرے سفر کو فضائے سفر اسی سے ملی بلند مرتبۂ مشت خاک اسی نے کیا تمام فہم و ذکا و نظر اسی سے ملی غرور خود پہ جسے جس قدر بھی ہو لیکن ملی جسے بھی متاع ہنر اسی سے ملی اسی نے ظلمت گم گشتگی کو ...

    مزید پڑھیے

    ڈھونڈ سایہ نہ شجر آگے بھی

    ڈھونڈ سایہ نہ شجر آگے بھی طے جو کرنا ہے سفر آگے بھی یوں ہی شمشیروں کو للکارے گا رہ گیا دھڑ پہ جو سر آگے بھی دور تک نام نہیں سائے کا ہیں تو پیچھے بھی شجر آگے بھی کیوں ستم گر کو ستم گر بولو زندہ رہنا ہے اگر آگے بھی روکتا کون سفر کس دل سے تھی مرادوں کی ڈگر آگے بھی دائرے ٹوٹ نہ پائے ...

    مزید پڑھیے

    حادثوں کا سلسلہ منظر بہ منظر جم گیا

    حادثوں کا سلسلہ منظر بہ منظر جم گیا ہر کسی کے دھڑ پہ اک فرعون کا سر جم گیا خاک کی کشتی تلے سونے کا ساغر جم گیا دیدۂ بے خواب میں خواب سکندر جم گیا موسموں کے بیچ کی دوری کا اندازہ لگاؤ بہہ گئے پربت پگھل کر اور سمندر جم گیا لڑکھڑا کر گر پڑی اونچی عمارت دفعتاً دفعتاً تعمیر کی کرسی ...

    مزید پڑھیے

تمام