Ehsas Muradabadi

احساس مرادآبادی

احساس مرادآبادی کے تمام مواد

19 غزل (Ghazal)

    تو ہی بتا دے جمال معنی ترا کریں انتظار کب تک

    تو ہی بتا دے جمال معنی ترا کریں انتظار کب تک حیات کا اعتبار ہو بھی نگاہ کا اعتبار کب تک جہان ظلم و جفا کے مالک کوئی نہ ہو اشک بار کب تک جو دل ہی مجبور ہو چکا ہو تو آنکھ پر اختیار کب تک ملیں گے دامن سے آ کے آخر مرے گریباں کے تار کب تک کوئی بتائے کہ ہو سکے گا مرا جنوں پختہ کار کب ...

    مزید پڑھیے

    اب وہ پہلے سے مہر و ماہ نہیں

    اب وہ پہلے سے مہر و ماہ نہیں کوئی آسودۂ نگاہ نہیں جو بھی نکلا تمہاری محفل سے اس کو دنیا میں پھر پناہ نہیں عشق کا درد پھر برا کیا ہے موت لازم ہے اشتباہ نہیں زندگی ہی گناہ جب ٹھہری زندگی میں کوئی گناہ نہیں دشمنوں سے تو ہے حذر ممکن دوستوں سے کہیں پناہ نہیں تم اگر مرکز تمنا ...

    مزید پڑھیے

    درد کا درد سے درماں کرتے

    درد کا درد سے درماں کرتے یوں علاج غم جاناں کرتے ہم اگر فکر گلستاں کرتے روز دامن کو گریباں کرتے گھر کی ویرانی سے فرصت نہ ملی ورنہ ہم سیر بیاباں کرتے کتنا ارزاں ہے غریبوں کا لہو آپ تو روز چراغاں کرتے دل امنڈ آیا تھا بیٹھے بیٹھے کیسے اندازۂ طوفاں کرتے دل کا خون آنکھ تک آ ہی ...

    مزید پڑھیے

    اب میں پیام فصل بہاراں کو کیا کروں

    اب میں پیام فصل بہاراں کو کیا کروں دامن کہاں سے لاؤں گریباں کو کیا کروں تاثیر سوزش غم پنہاں کو کیا کروں رنگ پریدۂ رخ جاناں کو کیا کروں پیدا یہیں سے میرا نشیمن بھی ہو تو جائے بے اعتباریٔ غم زنداں کو کیا کروں تیری نوازشوں نے بکھیرے ہزار گل لیکن میں اپنی تنگئ داماں کو کیا ...

    مزید پڑھیے

    زندگی چمکے مری مہر درخشاں کی طرح

    زندگی چمکے مری مہر درخشاں کی طرح تم اگر ساتھ دو میرا شب ہجراں کی طرح پھر میں خود آپ سے تعبیر محبت پوچھوں آپ آ جائیں کسی خواب پریشاں کی طرح لاکھ قربانیاں اک ذات کی خاطر سے ہوئیں کوئی پتھر بھی نہ پوجا گیا انساں کی طرح اور کیا پیش کروں حاصل ضبط غم عشق چشم گریاں کی طرح چہرۂ خنداں ...

    مزید پڑھیے

تمام