Devmani pandey

دیومنی پانڈے

شاعر،نغمہ مگار،فلم پنجر کے نغمہ 'چرخہ چلاتی ماں'کے لیے مشہور

Poet and lyricist. Famous for his lyrics in film Pinjar ‘Charkha chalaati maa’

دیومنی پانڈے کے تمام مواد

12 غزل (Ghazal)

    اس جہاں میں پیار مہکے زندگی باقی رہے

    اس جہاں میں پیار مہکے زندگی باقی رہے یہ دعا مانگو دلوں میں روشنی باقی رہے آدمی پورا ہوا تو دیوتا ہو جائے گا یہ ضروری ہے کہ اس میں کچھ کمی باقی رہے دوستوں سے دل کا رشتہ کاش ہو کچھ اس طرح دشمنی کے سائے میں بھی دوستی باقی رہے دل کے آنگن میں اگے گا خواب کا سبزہ ضرور شرط ہے آنکھوں ...

    مزید پڑھیے

    اک قطرے کو دریا سمجھا میں بھی کیسا پاگل ہوں

    اک قطرے کو دریا سمجھا میں بھی کیسا پاگل ہوں ہر سپنے کو سچا سمجھا میں بھی کیسا پاگل ہوں بیچ دلوں کے وہ دوری تھی طے کرنا آسان نہ تھا آنکھوں کو اک رستہ سمجھا میں بھی کیسا پاگل ہوں بڑا کیا تھا پال پوس کر پھر بھی اک دن بچھڑ گئے خوابوں کو اک بچہ سمجھا میں بھی کیسا پاگل ہوں کانٹے سی ...

    مزید پڑھیے

    کشتیاں منجدھار میں ہیں ناخدا کوئی نہیں

    کشتیاں منجدھار میں ہیں ناخدا کوئی نہیں اپنی ہمت کے علاوہ آسرا کوئی نہیں منزلوں کی جستجو میں آ گئے اس موڑ پر اب جہاں سے لوٹنے کا راستہ کوئی نہیں ہم نے پوچھا خود کے جیسا کیا کبھی دیکھا کہیں مسکرا کر اس نے ہم سے کہہ دیا کوئی نہیں زندگی کے اس سفر میں تجربہ ہم کو ہوا ساتھ سب ہیں پر ...

    مزید پڑھیے

    کچھ یوں سفر کے شوق نے منظر دکھائے ہیں

    کچھ یوں سفر کے شوق نے منظر دکھائے ہیں منزل کے پاس آ کے قدم لڑکھڑائے ہیں دنیا کے دکھ تمہارے ستم دوستوں کے غم کس کس کو ہم بتائیں کہ کس کے ستائے ہیں آئے ہیں عشق میں کبھی ایسے مقام بھی آنکھیں تھیں اشک بار تو لب مسکرائے ہیں اکثر لگا ہے سچ بھی مرا جھوٹ آپ کو پر سچ یہی ہے میں نے بہت زخم ...

    مزید پڑھیے

    عشق کے رستے چلتے چلتے ہم ایسے مجبور ہوئے

    عشق کے رستے چلتے چلتے ہم ایسے مجبور ہوئے ایک ذرا سی ٹھیس لگی تو دل کے شیشے چور ہوئے پیار میں لاکھوں دل ٹوٹے اور بنے ہزاروں افسانے جن میں دل کا درد تھا شامل وہ قصے مشہور ہوئے سچے لوگوں کو یہ دنیا جینے ہی کب دیتی ہے ان سے پوچھو جو یہ جیون جینے پر مجبور ہوئے اس دنیا میں کچھ پانے کا ...

    مزید پڑھیے

تمام