Chandra Parkash Jauhar Bijnauri

چندر پرکاش جوہر بجنوری

روایتی انداز کے شاعر، مشاعروں میں مقبول رہے

A poet of traditional style, popular in Mushairas

چندر پرکاش جوہر بجنوری کے تمام مواد

3 غزل (Ghazal)

    پہلے تو اس کی ذات غزل میں سمیٹ لوں

    پہلے تو اس کی ذات غزل میں سمیٹ لوں پھر ساری کائنات غزل میں سمیٹ لوں ہوتے ہیں رونما جو زمانے میں روز و شب وہ سارے حادثات غزل میں سمیٹ لوں پہلے تو میں غزل میں کہوں اپنے دل کی بات پھر سب کے دل کی بات غزل میں سمیٹ لوں کوئی خیال ذہن سے بچ کر نہ جا سکے سارے تصورات غزل میں سمیٹ ...

    مزید پڑھیے

    وہ کیا جواب دے عرض سوال سے پہلے

    وہ کیا جواب دے عرض سوال سے پہلے نہ سمجھے بات جو اظہار حال سے پہلے خوشا وہ دور کہ جب تھا مسرتوں کا ہجوم رخ حیات پہ گرد ملال سے پہلے کرشمہ سازیٔ حسن تصورات نہ پوچھ وہ آ گئے مرے دل میں خیال سے پہلے یہ جانتا ہوں کسی چیز کو زمانے میں زوال ہو نہیں سکتا کمال سے پہلے خدا گواہ کہ میں نے ...

    مزید پڑھیے

    حجاب بن کے وہ میری نظر میں رہتا ہے

    حجاب بن کے وہ میری نظر میں رہتا ہے مجھی سے پردہ ہے میرے ہی گھر میں رہتا ہے کبھی کسی کا تجسس کبھی خود اپنی تلاش عجیب دل ہے ہمیشہ سفر میں رہتا ہے جسے خیال سے چھوتے ہوئے بھی ڈرتا ہوں اک ایسا حسن بھی میری نظر میں رہتا ہے جسے کسی سے کوئی واسطہ نہیں ہوتا سکوں کے ساتھ وہی اپنے گھر میں ...

    مزید پڑھیے