Buland Iqbal

بلند اقبال

کینیڈا میں مقیم افسانہ نگار، ٹی وی میزبان، حمایت علی شاعر کے فرزند

Short story writer based in Canada, TV host, son of Himayat Ali Shaayer

بلند اقبال کی رباعی

    خوشبو کا سفر

    پھرکچھ ہی دیر میں وہ لمحہ آگیا جب وقت فنا ہوکر محض ایک کسیلی یاد کی شکل میں تاریخ کے صفحوں میں محفوظ ہونے والا تھا، بس ایک مسلے ہوئے پھول کی خوشبو تھی جو زمین و آسمان کے درمیان پھنسے ہوئے اس بھاری بھرکم لمحے سے جان چھڑا کر بادلوں کے اوٹ آچھپی تھی اور اب ایک انجان سی خواہش لیے آخری ...

    مزید پڑھیے

    یہ کیسی بے وفائی ہے

    ’ا للہ مارے تمھارے ابا پرائی عورتوں کے بہت شوقین تھے ،جہاں کو ئی لال پیلی چھپن چُھری دیکھی ، چل پڑے پیچھے پیچھے، پھر نہ گھر کا پتہ نہ باہر کا، میں کہے دے رہی ہوں ذ را نظر دبا کر رکھیو ، یہ مرد ذا ت بڑی بے وفا ہوئے ہے ، شادی کے کچھ سال تو ہر کو ئی دُم دبا کہ چلے ہے پر جہاں دو چار لو ...

    مزید پڑھیے

    ستیہ کے بکھرے ہوئے بال

    رات کے سناٹے میں کاکروچ کی آوازیں سیٹیوں کی طرح بجنے لگیں۔ چارپائی کی رسیاں ستیہ کے پہلو بدلنے پر کسمسائیں اور پھر سے ایک گہری نیند میں کھو گئیں۔ ستیہ نے ایک اچٹتی ہوئی نظر اپنے بکھرے ہوئے بالوں پر ڈالی اور پلک جھپکتے میں صدیوں کا سفر طے ہونے لگا۔ اجنبی سائے چاروں جانب سے لپکنے ...

    مزید پڑھیے

    میو ٹیشن

    کوئی کچھ بھی کہے مگر سچ تو یہی تھا کہ اس میں علی بخش کا کچھ بھی قصور نہیں تھا وہ تو اور مردوں کی طرح اپنے باپ کے Y کر وموسوم اور ماں کے X کروموسوم سے ملکر ہی بناتھا ۔ خلیوں کی تقسیم بھی درست تھی اور نیوکلیس کے ملاپ بھی۔ جینز(Genes) کی تر تیب بھی سہی تھی اور الیلز(Alleles)کی ساخت بھی ۔ بس ...

    مزید پڑھیے
صفحہ 2 سے 2