اس طرح دنیا میں دل کو محرم غم کیجیے
اس طرح دنیا میں دل کو محرم غم کیجیے جب خوشی کوئی میسر ہو تو ماتم کیجیے عشق سے پھر سلسلہ جنبانی غم کیجیے زندگی پر موت کو پہلے مقدم کیجیے حسن کی جانب نگاہ شوق یا کم کیجیے یا نگاہ شوق کو اک عہد محکم کیجیے موت کا کیا موت کا تو سو طرح غم کیجیے زندگی ناشاد کا کس طرح ماتم کیجیے دیکھ ...