ڈاکٹر والٹر
جب والٹر خاندان کا گھر بننا شروع ہوا تو ہمیں یہ مشغلہ ہاتھ آیا کہ ہم اکثر شام کو وہاں جا کے اس کے باہر منڈلاتے رہیں اور ریت اور بجری کی ڈھیریوں پر اچھل کود کرتے رہیں۔ میں، طلعت، عاقب، قمر اور مظہر۔تب ماڈل ٹاؤن میں زیادہ تر گھر وہی تھے جو ہندؤ وں نے ہندو پاک کی تقسیم سے قبل بنائے ...