اظہر لکھنوی کے تمام مواد

3 غزل (Ghazal)

    یہ محبت کا فسانہ بھی بدل جائے گا

    یہ محبت کا فسانہ بھی بدل جائے گا وقت کے ساتھ زمانہ بھی بدل جائے گا آج کل میں کوئی طوفان ہے اٹھنے والا ہم غریبوں کا ٹھکانہ بھی بدل جائے گا مجھ سے للہ نہ سرکار چھڑائیں دامن آپ بدلے تو زمانہ بھی بدل جائے گا پھر بہار آئی ہے گلشن کا نظارہ کر لو ورنہ یہ وقت سہانہ بھی بدل جائے ...

    مزید پڑھیے

    جلوے ہوا کے دوش یہ کوئی گھٹا کے دیکھ

    جلوے ہوا کے دوش یہ کوئی گھٹا کے دیکھ میخانے اڑتے پھرتے ہیں منظر فضا کے دیکھ کیوں شان حسن آئنہ خانے میں جا کے دیکھ اظہرؔ کو اپنے حسن کا مظہر بنا کے دیکھ محصور ہو گئی ہے تجلی نگاہ میں اب تو مری نگاہ سے دامن بچا کے دیکھ کیا جانے کس مقام یہ قسمت چمک اٹھے مایوس کیوں ہے دست طلب تو ...

    مزید پڑھیے

    دیکھیے چلتا ہے پیمانہ کدھر سے پہلے

    دیکھیے چلتا ہے پیمانہ کدھر سے پہلے بزم میں شور ہے ہر سمت ادھر سے پہلے غم کی تاریک گھٹاؤں سے پریشان نہ ہو تیرگی ہوتی ہے آثار سحر سے پہلے آپ جس راہ گزر سے ہیں گزرنے والے ہم گزر آئے ہیں اس راہ گزر سے پہلے مجھ سے دیکھے نہیں جاتے ہیں کسی کے آنسو پونچھ لو اشک ذرا دیدۂ تر سے پہلے حسن ...

    مزید پڑھیے