اطیب اعجاز کے تمام مواد

4 غزل (Ghazal)

    دل پہ یادوں کا بوجھ طاری ہے

    دل پہ یادوں کا بوجھ طاری ہے آج کی رات کتنی بھاری ہے قید کی طرح کاٹتے ہیں سب کس نے یہ زندگی گزاری ہے سر چھپا کر ترے دوپٹے میں خوشبوؤں نے تھکن اتاری ہے ایسی بھینی مہک ہے باتوں میں جیسے تازہ گلوں کی کیاری ہے دل لگی لمحہ بھر کی ہے لیکن زندگی بھر کی بے قراری ہے زلف و رخسار کی ضیا لے ...

    مزید پڑھیے

    وقت نے لوٹے ہیں ہستی کے خزانے کتنے

    وقت نے لوٹے ہیں ہستی کے خزانے کتنے خاک کا ڈھیر ہوئے قصر نہ جانے کتنے خواب احساس نظر یاد تصور دھڑکن میں نے تیرے لئے رکھے ہیں ٹھکانے کتنے آج منزل پہ پہنچ کر مجھے احساس ہوا راہ میں چھوٹ گئے دوست پرانے کتنے دل وہ پنچھی ہے کبھی دام میں آتا ہی نہیں چوک جاتے ہیں نگاہوں کے نشانے ...

    مزید پڑھیے

    گماں کے تن پہ یقیں کا لباس رہنے دو

    گماں کے تن پہ یقیں کا لباس رہنے دو کہ میرے ہاتھ میں خالی گلاس رہنے دو زمانہ گزرا ہے خوشیوں کا ساتھ چھوڑے ہوئے مرے مزاج کو اب غم شناس رہنے دو عمل کی رت میں پنپتی ہیں ٹہنیاں حق کی ملاؤ سچ سے نگاہیں قیاس رہنے دو وہ خواب کو بھی حقیقت سمجھ کے جیتے ہیں اسی میں خوش ہیں تو یہ التباس ...

    مزید پڑھیے

    دل کی دہلیز پہ دلبر آیا

    دل کی دہلیز پہ دلبر آیا پیاس کے در پہ سمندر آیا چلتے چلتے تری خوشبو آئی میں یہ سمجھا کہ ترا گھر آیا دھوپ میں چھاؤں نمودار ہوئی کون آخر سر محشر آیا اصل میں تھی وہ ہوائی آہٹ میں بڑی تیزی سے باہر آیا تھیں خطائیں تو سراسر دل کی زد میں آیا تو مرا سر آیا چھوٹ کر تجھ سے کہیں جا نہ ...

    مزید پڑھیے