Ataur Rahman Jameel

عطا الرحمن جمیل

عطا الرحمن جمیل کے تمام مواد

7 غزل (Ghazal)

    تری آنکھوں میں اک مبہم فسانہ ڈھونڈھ ہی لے گا

    تری آنکھوں میں اک مبہم فسانہ ڈھونڈھ ہی لے گا دل برباد جینے کا بہانہ ڈھونڈ ہی لے گا یہ دنیا ہے یہاں ہر آبگینہ ٹوٹ جاتا ہے کہیں چھپتے پھرو آخر زمانہ ڈھونڈھ ہی لے گا کسی کا نقش پا تو مل ہی جائے گا جو آنکھیں ہیں اگر سر ہے تو کوئی آستانہ ڈھونڈھ ہی لے گا کہیں تو عمر بھر کی بے قراری لے ...

    مزید پڑھیے

    کچھ خواب کچھ خیال میں مستور ہو گئے

    کچھ خواب کچھ خیال میں مستور ہو گئے تم کیا قریب نکلے کہ سب دور ہو گئے آنکھوں کے در تھے بند تو جینا محال تھا آنکھیں کھلیں تو اور بھی معذور ہو گئے ایسے چھپے کہ سرمۂ چشم جہاں ہوئے ایسے کھلے کہ برق سر طور ہو گئے جادوگری کے راز سے نا آشنا نہ تھے ہم تو ترے خیال سے مجبور ہو گئے مٹی پہ آ ...

    مزید پڑھیے

    آنسو تمہاری آنکھ میں آئے تو اٹھ گئے

    آنسو تمہاری آنکھ میں آئے تو اٹھ گئے ہم جب کرم کی تاب نہ لائے تو اٹھ گئے بیٹھے تھے آ کے پاس کہ اپنوں میں تھا شمار دیکھا کہ ہم ہی نکلے پرائے تو اٹھ گئے ہم حرف زیر لب تھے ہمیں کون روکتا لفظوں کے تم نے جال بچھائے تو اٹھ گئے بیٹھے چھپا چھپا کے جو دامن میں آفتاب ہم نے بھی کچھ چراغ ...

    مزید پڑھیے

    شہرت فن بہت ہوئی داد کمال دے گئے

    شہرت فن بہت ہوئی داد کمال دے گئے شعر تو دوستو مگر صاحب حال دے گئے نورد گداز جو بھی تھا دل کی لگی کا کھیل تھا شیشۂ زندگی کو ہم شمع خیال دے گئے پرسش غم کے ساتھ تھی شرکت غم نگاہ میں کتنا ملال لے گئے کتنا ملال دے گئے صبح چمن چمن نئی شام کرن کرن نئی ہم تری کائنات کو تیرا جمال دے ...

    مزید پڑھیے

    کہاں گئے شب مہتاب کے جمال زدہ

    کہاں گئے شب مہتاب کے جمال زدہ اکیلا شہر میں پھرتا ہوں میں خیال زدہ تمہاری بزم سے جب بھی اٹھے تو حال زدہ کبھی جواب کے مارے کبھی سوال زدہ ترے فراق کے مارے نظر تو آتے ہیں نگار شعر کہاں ہیں ترے وصال زدہ نہ دیکھو یوں مری جانب اداس آنکھوں سے کہ مجھ سے پہلے بھی گزرے بہت کمال ...

    مزید پڑھیے

تمام